ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    بی جے پی حکومت کو فاشسٹ نہ کہنے پر کانگریس کا طنز: سی پی ایم اب کمیونسٹ جنتا پارٹی بن گئی

    بی جے پی حکومت کو فاشسٹ نہ کہنے پر کانگریس کا طنز: سی پی ایم اب کمیونسٹ جنتا پارٹی بن گئی

    Thu, 27 Feb 2025 11:29:34 
    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی ایم) نے نریندر مودی حکومت کو ’فاشسٹ‘ یا ’نو فاشسٹ‘ قرار دینے سے انکار کر دیا ہے، جس پر اپوزیشن میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے اس مؤقف پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سی پی ایم کا یہ مؤقف 24 ویں جنرل کنونشن سے قبل تیار کردہ سیاسی تجویز کے مسودے میں سامنے آیا، جو مشاورت کے لیے ریاستی اکائیوں کو بھیجا گیا ہے۔
    بہار انتخابات سے قبل نتیش کابینہ میں توسیع، بی جے پی کے 7 وزراء نے حلف اٹھایا

    بہار انتخابات سے قبل نتیش کابینہ میں توسیع، بی جے پی کے 7 وزراء نے حلف اٹھایا

    Thu, 27 Feb 2025 11:23:32 
    بہار میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اور اسی کے پیش نظر نتیش کابینہ میں توسیع کی گئی۔ اس توسیع کے تحت 7 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدے کا حلف لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ حلف اٹھانے والے تمام 7 وزراء کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی۔
    مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں بیان: مجرم سیاستدانوں پر تاحیات انتخابی پابندی ممکن نہیں

    مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ میں بیان: مجرم سیاستدانوں پر تاحیات انتخابی پابندی ممکن نہیں

    Thu, 27 Feb 2025 11:14:00 
    سپریم کورٹ نے حال ہی میں مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی کہ آیا مجرم قرار دیے گئے اور سزا یافتہ اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی پر انتخاب لڑنے کی دائمی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں مرکز نے اپنا حلف نامہ داخل کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مجرمانہ معاملے میں سزا یافتہ سیاستدانوں پر سزا مکمل ہونے کے بعد تاحیات انتخابی نااہلی عائد نہیں کی جا سکتی۔
    کابینہ کی منظوری کے بعد وقف بل 10 مارچ کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان

    کابینہ کی منظوری کے بعد وقف بل 10 مارچ کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان

    Thu, 27 Feb 2025 10:55:49 
    مرکزی کابینہ نے وقف ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، جسے 10 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا، اور اسی دوران حکومت اس بل کو بحث کے لیے پیش کر سکتی ہے۔ تاہم، حزب اختلاف کی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور ماہرین کی جانب سے اس بل پر سخت اعتراضات اور مخالفت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    دہلی شراب پالیسی: کانگریس کا سی اے جی رپورٹ پر اعتراض، پی اے سی سے تحقیقات کا مطالبہ

    دہلی شراب پالیسی: کانگریس کا سی اے جی رپورٹ پر اعتراض، پی اے سی سے تحقیقات کا مطالبہ

    Wed, 26 Feb 2025 19:24:31 
    دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہلی اسمبلی میں شراب پالیسی سے متعلق سی اے جی کی 14 میں سے صرف ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ کانگریس کو پہلے ہی شبہ تھا کہ اس پالیسی میں بے ضابطگیاں ہیں، جس سے حکومت کے محصولات پر منفی اثر پڑے گا۔
    اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ: کانگریس نے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

    اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ: کانگریس نے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

    Wed, 26 Feb 2025 13:39:17 
    کانگریس نے اتر پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کے دوران ریزرویشن ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس گھوٹالے کی عدالتی جانچ کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے پر وضاحت دے۔
    پہاڑی علاقوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس متحرک، بارش کا الرٹ جاری

    پہاڑی علاقوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس متحرک، بارش کا الرٹ جاری

    Wed, 26 Feb 2025 10:49:28 
    ملک بھر میں ان دنوں موسم کے مزاج میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تازہ اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے موسم میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے گا۔ اگلے تین دنوں تک دہلی میں کہیں ہلکی تو کہیں بہت ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں، جبکہ رات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
    دہلی کے بعد کولکاتا میں بھی زلزلہ کے جھٹکے، مغربی بنگال میں خوف و ہراس، لوگ گھروں سے باہر نکلے

    دہلی کے بعد کولکاتا میں بھی زلزلہ کے جھٹکے، مغربی بنگال میں خوف و ہراس، لوگ گھروں سے باہر نکلے

    Tue, 25 Feb 2025 18:18:18 
    دہلی کے بعد کولکاتا سمیت مغربی بنگال کے کئی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ منگل کی صبح 6:10 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز خلیج بنگال میں تھا اور گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے اثرات اوڈیشہ کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
    کیا کیجریوال حکومت کے وزراء کے بجلی اور پانی کے بھاری بل سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے؟

    کیا کیجریوال حکومت کے وزراء کے بجلی اور پانی کے بھاری بل سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے؟

    Tue, 25 Feb 2025 18:13:33 
    دہلی میں حکمراں بی جے پی حکومت آج اسمبلی میں زیر التواء سی اے جی رپورٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں پچھلی عام آدمی پارٹی حکومت کے دور میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ اور محلہ کلینک کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اسی دوران، ایک آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ اروند کیجریوال کی حکومت میں سرکاری رہائش گاہوں کے بجلی کے بھاری بھرکم بل سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے ہیں۔