Tue, 22 Aug 2017 12:19:36
تین طلاق معاملہ میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چھ ماہ تک کے لئے اس پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ چھ ماہ میں پارلیمنٹ میں قانون بنا کر تین طلاق کو غیر آئینی قرار دے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے چھ مہینہ میں تین طلاق پر قانون لانے کے لئے کہا ہے۔
View more
Sun, 20 Aug 2017 19:31:42
اینٹی کرپشن بیورو میں یڈی یورپا کے خلاف شکایت درج ہونے پر جو ایف آئی آر داخل کی گئی ہے اور یڈی یورپا کو سمن کیا گیا ہے اس پر برہم بی جے پی کارکنان نے ہبلی اور بنگلورو میں وزیراعلیٰ سدا رامیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہبلی کے کورٹ سرکل کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا گیااور وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
View more
Sun, 20 Aug 2017 19:05:22
ایک عرصے سے ممبئی کے گوریگاؤں میں مقیم بزرگ خاتون جو گنیش تہوار منانے کے لئے کنداپور کے قریب اپنے آبائی گھرآئی ہوئی تھی، ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Sat, 19 Aug 2017 20:02:30
بھٹکل مدینہ کالونی میں مدینہ ویلفیر سو سائٹی کے زیر اہتمام علاقے کے طلبہ و طالبات کے لئے تعلیمی ایوارڈ اور سوسائٹی کے سالانہ جلسہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں50 سے زائد طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔
View more
Wed, 16 Aug 2017 12:53:10
انسپکٹر جنرل آف پولیس (مغربی زون) ہری شیکھرن کے بنگلورو تبادلے کے بعد ان کی جگہ پرہیمنت نمبالکر نے نئے آئی جی پی کی حیثیت سے چارج لیا ہے۔
اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ پہلی پریس کانفرنس میں ہیمنت نمبالکر نے عوام کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو امن و امان کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے۔ اگر کوئی اس میں خلل ڈالنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو پھر اسے بخشانہیں جائے
View more
Sun, 13 Aug 2017 18:07:00
بنٹوال کے بی سی روڈ پر ایک مہینے پہلے ہونے والے آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال کے قتل کا معاملہ لگتا ہے کہ اب اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔کیونکہ پولیس نے چار مشتبہ ملزمین کو حراست میں لینے اور ایک کلیدی ملزم فرار ہونے کی بات بتائی ہے۔
View more
Thu, 10 Aug 2017 11:47:13
یہ کسی مجذوب کی بڑ نہیں ہے۔ملک جانے انجانے میں جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ہر بیتے ہوئے لمحے کے ساتھ جنگ کے مہیب سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں ۔
View more
Thu, 10 Aug 2017 11:33:17
لگ بھگ سات برسوں سے قومی دارلحکومت دہلی سمیت ملک کی متعدد ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اورملک کے لگ بھگ سبھی صوبوں کو ڈینگو،چکن گنیا،اوراس کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر مہلک ترین فلوٗ نے سراسیمہ کررکھا ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 19:08:50
گزشتہ مہینے موڈبیدری کے آلواس تعلیمی ادارے کی طالبہ نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں جو خود کشی کی تھی اس پر شکوک و شبہات اور احتجاج کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ کاویا کے والدین کی طرف سے اس کی موت کو خود کشی نہ مان کر قتل کا شبہ ظاہر کیے جانے کے بعد آلواس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے کئی عوامی احتجاجات ہوئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy