Thu, 03 Apr 2025 20:23:33
لوک سبھا میں جمعرات کی علی الصبح 12 گھنٹے طویل بحث کے بعد وقف (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا۔ یہ بل، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے پیش کیا تھا، مسلم اوقاف سے متعلق قوانین میں ترمیم کر کے وقف بورڈز کی تشکیلِ نو اور حکومتی نگرانی میں اضافے کا مقصد رکھتا ہے۔ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کی مجموعی مالیت 1.16 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:52:17
بدھ کو لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر کے انتخاب میں تاخیر پر بھی سوال اٹھایا۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:48:19
تمام تر مخالفت، ناراضگی اور تشویش کے باوجود، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان وقف (ترمیمی) بل 2025ء لوک سبھا میں بحث کے لیے پیش کر دیا۔
View more
Thu, 03 Apr 2025 12:44:04
لوک سبھا میں وقف بل پیش کیے جانے کے دوران مودی حکومت کی اہم اتحادی جماعتوں، تیلگو دیشم اور جنتا دل یونائیٹڈ کے موقف پر سب کی نظریں مرکوز رہیں۔ بل پر بحث کے دوران تیلگو دیشم کے رکن پارلیمنٹ کرشنا پرساد ٹینیٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی وقف بورڈز میں اصلاحات کی مخالفت نہیں کرتی اور نہ ہی بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے حق میں ہے۔
View more
Sat, 29 Mar 2025 10:32:37
مدراس ہائی کورٹ نے آج کامیڈین کنال کامرا کو راحت فراہم کی۔ عدالت نے 28 مارچ کو ان کی پیشگی ضمانت عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں عبوری پیشگی ضمانت دے دی۔ کنال کامرا حالیہ دنوں میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر اپنے طنزیہ تبصرے کی وجہ سے تنازعہ میں گھرے ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 28 Mar 2025 01:22:19
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے کُل ہند سطح پر تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آج جمعة الوداع کے موقع پر اپنے بازو پر کالی پٹی باندھ کراپنا احتجاج درج کرائیں۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 12:41:34
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر آج سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:54:56
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کل یعنی 27 مارچ سے 3 دنوں کے لیے اپنے انتخابی حلقہ کا دورہ کرنے جا رہی ہیں۔ اس دوران وہ شری سیتا دیوی لو کش مندر اور ولیورکاوو مندر کا دورہ کریں گی، اور مختلف تقاریب میں شرکت کریں گی۔
View more
Thu, 27 Mar 2025 10:46:35
بہار کے چار بڑے شہروں پٹنہ، بہار شریف، بھاگلپور اور مظفر پور میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت جدید سی سی ٹی وی نگرانی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ان شہروں میں مجموعی طور پر 6138 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کے انتظام میں بہتری لائی جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy