Fri, 18 Apr 2025 02:06:11
: انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی جانب سے بدھ کو کالی کٹ میں ترمیم شدہ وقف ایکٹ (2025) کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دو لاکھ سے زائد لوگوں نے سڑکوں پر اُتر کر اس قانون کی مخالفت کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھائے احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور وقف املاک کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حق کی مانگ کی۔
View more
Thu, 17 Apr 2025 18:27:59
سپریم کورٹ نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی چند دفعات پر عبوری پابندی عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو آئندہ سماعت تک اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وقف املاک، بشمول استعمال کی بنیاد پر وقف (waqf-by-user)، کی حیثیت کو چھیڑا نہیں جائے گا اور کسی بھی صورت ان کی منسوخی یا تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 19:26:22
کانگریس کے سرکردہ لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے گجرات کے موڈاسا علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف جدوجہد کی شروعات گجرات سے ہوگی، اور یہی ریاست تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔‘‘
View more
Wed, 16 Apr 2025 18:13:35
بدھ سے دہلی میں 'لو' چلنے اور یلو الرٹ جاری کیے جانے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی تھی، لیکن اب موسم میں تبدیلی کے باعث اس انتباہ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے چار سے پانچ دنوں میں تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں اچانک اضافہ نہیں ہوگا۔ تاہم، اسکائی میٹ ویدر نے خبردار کیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں میں ’لو‘ کے آثار اب بھی موجود ہیں۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 18:04:32
منگل کے روز سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی میونسپل کونسل کی عمارت پر اردو زبان کے سائن بورڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زبان کسی تفریق کا ذریعہ نہیں بلکہ تہذیب اور ثقافت کی نمائندہ ہوتی ہے۔ عدالت نے اردو کو "گنگا جمنی تہذیب کا مظہر" قرار دیا اور کہا کہ یہ ہندوستانی روایات اور میل جول کی علامت ہے۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 12:14:17
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں پلیسمنٹ کے گرتے رجحان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 12:06:58
آل انڈیا مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے منگل کے روز اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی عوام کی زندگی اجیرن بنا چکی ہے، لیکن بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت اس سنگین مسئلے پر بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ الکا لامبا نے الزام لگایا کہ حکومت عوامی مسائل کو نظر انداز کر کے صرف انتخابی مفادات کی سیاست میں مصروف ہے۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 10:44:26
مرکزی حکومت کی جانب سے منظور شدہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل کی گئی درخواستوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت عمل میں آئے گی۔ اس اہم سماعت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی قیادت میں تین رکنی بینچ تشکیل دی گئی ہے، جس میں جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشوناتھن بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 16 Apr 2025 10:40:45
محترم چیئر مین صاحب، ہمیں یاد ہے کہ جب اس حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس جیسے نعرے دیے گئے تھے۔ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کے وعدے بارہا دہرائے گئے۔ لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ سب محض الفاظ تھے، جن کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy