Thu, 23 Mar 2017 23:15:17
ریاست بھر میں بے گھر، درج فہرست طبقات کو عرضی دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔ یہ بات آج وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے بتائی۔ اسمبلی میں وقفہئ سوالات کے دوران ہمپنا گوڈا بادرلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے گھر درج فہرست طبقات کی طرف سے درخواست دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت نے اپنی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے 200کروڑ روپے
View more
Thu, 23 Mar 2017 23:08:48
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کو سلجھانے کیلئے انہیں فروغ ہنر کی تربیت دینے خصوصی مراکز قائم کرکے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو ہنر مندی کی تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایوان بالا میں وقفہئ سوالات کے دوران کانگریس کے کے سی کونڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ریاست میں بے روزگاری کا مسئلہ ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق بے روز
View more
Thu, 23 Mar 2017 22:48:00
وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں منشیات کی فروخت پر روک لگانے کیلئے محکمہئ داخلہ کی طرف سے سخت قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ایوان بالا کے وقفہئ سوالات میں اراکین پی اے شرونا، ایم اے نارائن سوامی، لہر سنگھ وغیرہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات کی فروخت پر روک لگانے کیلئے حکومت کی طرف سے حتی الامکان قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف بنگلور بلکہ ضلع سطح پر
View more
Thu, 23 Mar 2017 22:41:32
وزیر صحت رمیش کمار نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاست کے تمام تعلقہ جات میں اگلے تین ماہ کے دوران ڈیالیسس سنٹرس قائم کردئے جائیں گے۔وقفہئ سوالات میں جنتادل (ایس) کے کونا ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور عوامی اشتراک سے یہ ڈیالیسس سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں، اس کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جاچکے ہیں اور تین ماہ کی مدت میں حکومت اس پراجکٹ کو مکمل کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی اور
View more
Thu, 23 Mar 2017 22:10:56
وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف آج ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کی طرف سے تحریک مراعات پیش کرنے کی کوشش کو اسپیکر کے بی کولیواڈ نے مسترد کردیا۔ آنگن واڑی کارکنوں کو ماہانہ دئے جانے والے مشاہرہ کی رقم میں بی جے پی دور اقتدار میں اضافہ نہ کئے جانے کے متعلق وزیراعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اسمبلی میں کئے گئے دعویٰ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے تحریک مراعات پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ سدرامیا نے
View more
Thu, 23 Mar 2017 01:20:06
کامیڈین اور اداکار کپل شرما آج کل کچھ غلط وجوہات سے شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کے پرانے دوستوں اور ساتھی فنکاروں سے جھگڑا اور بدتمیزی کرنے کی خبریں ہر طرف چھائی ہوئی ہیں، ابھی کپل شرما کا نام اس خبر میں بھی آ رہا ہے لیکن ایک اچھی وجہ سے، جس سے ان کی کامیابی کا ثبوت ملتا ہے۔ اس سال کپل شرما نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں عامر خان، رنبیر کپور، کرن جوہر، دیپکا پڈوکون اور کرینہ کپور جیسی شخصیات سے بھی زیادہ
View more
Thu, 23 Mar 2017 01:11:51
ریل انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ریلوے میں ملنے والے کھانے، پانی اور چائے کی نئی ریٹ لسٹ جاری کی ہے۔ 50 روپے میں ویج لنچ اور ڈنر ملے گا، جبکہ 30 روپے میں ویج ناشتہ، چائے 7 روپے اور پانی کی بوتل 15 روپے میں مسافروں کو ملے گی۔ برسوں سے ریلوں میں مسافروں کے ساتھ ایک طرح سے لوٹ مارہورہی ہے۔ چلتی ٹرین میں کھانے پینے کے اشیاء کو فروخت کرنے والے اپنے حساب سے پیسہ وصول کرتے ہیں۔اسٹیشن پر ب
View more
Wed, 22 Mar 2017 23:16:42
کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں مدرسوں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مرکزی مدرسہ بورڈ قائم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس نے مدرسوں کی تجدیدکاری اور ان میں پڑھانے والے ملازمین کو سرکاری تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے وقفہ صفر میں مدرسوں کا مسئلہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں تقریبا 8525 تسلیم شدہ مدارس ہیں، لیکن ان میں سے 562مدرسوں کو ہی س
View more
Wed, 22 Mar 2017 23:08:11
ریلوے اسٹیشن پرریزرویشن ٹکٹ لینے والوں کو اب بی ایس این ایل نیٹ ورک ٹھپ ہونے سے بھی کوئی پریشانی نہیں ہو رہی ہے۔کانکیر اور بھان پور ی کے نزدیک او ایف سی کٹ جانے سے دن بھر انٹرنیٹ اور موبائل فون سمیت دیگر خدمات ٹھپ ہو گئی تھیں۔اس کے باوجود ریلوے اسٹیشن میں ریلوے کا اپنا نیٹ ورک برابر کام کرتا رہا اور لوگوں کو باقاعدہ ریزرویشن ٹکٹ بھی ملتے رہے۔ماضی میں بی ایس این ایل کے براڈبینڈ کے سہارے ریزرویشن ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy