Sat, 11 Feb 2023 17:17:20
سیاست داں اپنے لیڈروں اور پارٹی کی ستائش کرنے میں کس حد تک شیخی بگھار سکتے ہیں اس کی تازہ مثال بی جے پی کے ریاستی صدر اور جنوبی کینرا سے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے کاروار میں پیش کی ہے جسے سن کر عقل والوں کے ہوش و ہواس اڑ گئے ۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:52:45
جمعیۃ علماء ہند کا 34 واں اجلاس دہلی کے رام لیلا میدان میں شروع ہو گیا ہے جس کی صدارت جمعیۃ کے سربراہ مولانا محمود مدنی کر رہے ہیں۔ جمعہ کو جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ محمود مدنی نے ہندوستانی مسلمانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان اتنا ہی محمود کا ہے جتنا پی ایم نریندر مودی اور موہن بھاگوت کا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، کو تشویش نا
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:47:10
ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد سے اڈانی گروپ کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ گروپ یہ ظاہر کرنے کی پرزور کوشش کر رہا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہے لیکن حقیقت اس سے بہت دور ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کو بہت سے نقصانات فوری طور پر اٹھانے پڑے، جبکہ بہت سے نقصانات آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔ دریں اثنا، اڈانی اور ان کے گروپ کو ایک ہی دن میں چار بڑے جھٹکے لگے ہیں۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:38:46
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد سے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ جوں جوں ریسکیو آپریشن آگے بڑھ رہا ہے مہلوکین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور اور شام میں مجموعی طور پر 24 ہزار سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جبکہ ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زلزلے کے دوران سینکڑوں عمارتیں زمیندوز ہو گئیں اور بڑی تعداد میں
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:20:06
بنگلورو کے ایک خانگی اسکول نے چھ سالہ یو کے جی طالبہ کو فیل کردیا، جب سرپرستوں اور ماہرین تعلیم نے بچی کے تئیں بے حس رویہ پر اسکول انتظامیہ کی مذمت کی تو ریاستی محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:14:56
کوپل ضلع میں ایک دلت خاتون پر غیرانسانی ظلم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کسی اونچی ذات کے فرد کے کھیت میں گھسی گائے کو خاتون جب واپس لانے پہنچی اسے ملزم نے چپلوں سے پیٹا۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 12:10:48
انیکال تعلقہ کے اٹی بیلے میں ایک 17سالہ کبڈی کھلاڑی کی قلب پر حملے کے باعث موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت سنگیتا ساکن ہبلی کی حیثیت سے کی گئی۔ وہ خانگی پی یو کالج میں زیرتعلیم تھی۔اسپورٹس میٹ کے حصے کے طور پر منعقدہ کبڈی مقابلے کے دوران بالاگرناہلی کی ساکن سنگیتا کو دل کا دورہ پڑا۔
View more
Sat, 11 Feb 2023 11:48:15
چھ سال قبل ہوئے دوہرے قتل معاملہ کی تحقیقات کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاش کے جسم سے الگ کرکے رکھا گیا سر اور ہاتھ کا پنجہ غائب ہوجانے سے پولیس والے سخت مشکل میں گھر گئے ہیں کیونکہ عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy