Sun, 12 Feb 2023 11:49:30
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا ہے۔ جسٹس نذیر 4 جنوری 2023 کو ریٹائر ہوئے۔ جسٹس عبدالنذیر بابری مسجد ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ سنانے والی سپریم کورٹ کی بنچ کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ وہ این ہی نشست میں تین طلاق دینے اور نوٹ بندی کے معاملہ پر فیصلہ سنانے والی بنچ کا بھی حصہ تھے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:33:54
بنگلوروشہر کے یلہنکا ایربیس میں 14ویں ایرو انڈیا ایر شوکے اہتمام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 13 فروری کو بنگلورو کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن پر”ایرو انڈیا 2023“نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔وہ صبح 9:30 بجے تقریب کا افتتاح کریں گے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:30:07
ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو آج آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر امیت شاہ کو منگلورو میں نظم وضبط کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو عام آدمی کی کیا بساط ہے؟ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا روڈ شو منسوخ کردیاگیا۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شیوکمار نے یہ بات کہی۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:27:37
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ کرناٹک کے عوام نے یہ آزمالیا ہے کہ کمل کیچڑ میں ہی اچھا لگتا ہے اور تنا کھیت میں ہی لبھاتا ہے جبکہ سب کا ساتھ دینے والا کانگریس کا ہاتھ اقتدار میں رہے تو اچھا لگتا ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:23:43
وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے آج کہا کہ ریاست کرناٹک سے ماہ جنوری میں جی ایس ٹی کی ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔ جنوری میں 6085کروڑ روپئے ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:14:28
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 29 ہزار سے زائد لوگ جان گنوا چکے ہیں اور ملبے سے زندگیوں کو تلاش کرنے کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:11:46
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کوشیات کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ کوشیات کے علاوہ لداخ کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) رادھا کرشنن ماتھر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پھیر بدل کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2023 11:09:40
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے نمبرداروں کے انتخاب کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ان عہدوں پر اپنے منظور نظر افراد کو نامزد نہیں کر سکتی ہے۔ ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کہا کہ انتظامیہ نے نمبرداروں اور چوکیداروں کو برطرف کرکے ایک مشکوک عمل کے ذریعے نئے نمبردار اور چوکیدار منتخب کرنے کا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy