Mon, 13 Feb 2023 21:32:15
تجاوزات معاملے پر بامبے ہائی کورٹ نے آج ایک اہم سماعت کے دوران کہا کہ کسی شخص کو تجاوزات کرنے والا بتا کر اسے ہٹانا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ممبئی واقع ایکتا ویلفیئر سوسائٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’تجاوزات کے ایشو پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، اور صرف بلڈوزر چلانا اس کا حل نہیں ہے۔‘‘
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:28:11
عالمی سطح پر فروری کے مہینے میں ٹیک انڈسٹری کے 17,400 سے زیادہ ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کئی ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ 2023 میں اب تک دنیا بھر میں تقریباً 340 کمپنیوں نے 1.10 لاکھ سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا ہے۔
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:25:25
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ صحیح ووٹر لسٹ بنائی جانی چاہئے، جو نام جعلی ہیں انہیں ہٹوانے اور اہل و زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا کام کریں۔ بوتھ پر ایجنٹ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، بوتھ ایجنٹ کو ابھی سے فعال کریں۔
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:22:52
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہم نے حد بندی کمیشن کو سرے سے ہی مسترد کیا ہوا ہے، لہذا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے بارے میں عدالت کا کیا فیصلہ آتا ہے،
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:19:00
راجیہ سبھا کی کارروائی اڈانی معاملے کو لے کر اپوزیشن ارکان کے نعرے بازی کے درمیان 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ بجٹ سیشن کا دوسرا اجلاس 13 مارچ سے شروع ہوگا۔
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:12:55
ہندن برگ ریسرچ رپورٹ کے بعد سے اڈانی کی سلطنت پوری طرح سے ہل گئی ہے۔ گوتم اڈانی کو نہ صرف لاکھوں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے بلکہ کمپنی کے حصص بھی اسٹاک مارکیٹ میں مکمل طور پر گر چکے ہیں۔
View more
Mon, 13 Feb 2023 21:01:41
اسمبلی الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں اور بھٹکل اسمبلی حلقہ میں سیاسی امیدواروں کی طرف سے اپنے لئے میدان ہموار کرنے کی کوششیں تیز ہونے لگی ہیں ۔ جس کے تحت بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ٹکٹ کے امیدوار سنیل نائک اور کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کے امیدوار منکال وئیدیا دونوں دیہی علاقوں میں دورے کرنے، ووٹروں سے ملنے اورمختلف علاقوں میں پہنچ کر پنچایت اراکین اور عام لوگوں کے ساتھ میٹنگ اور جلسے وغیرہ منعقد ک
View more
Mon, 13 Feb 2023 20:52:01
شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 8500 ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے دفتر کے کارگزار علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کے حوالے سے دی گئی ہے۔
View more
Mon, 13 Feb 2023 20:47:02
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ دیئے گئے نوٹس پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے صنعت کار گوتم اڈانی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان رشتوں کے بارے میں جو کہا، اس میں کچھ بھی غیر پارلیمانی نہیں تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy