Tue, 14 Feb 2023 12:22:32
پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر سوال پوچھنے اور وزیراعظم مودی سے ان کی قربتوں کا حوالہ دینے کی پاداش میں راہل گاندھی کو تحریک مراعات شکنی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ بی جےپی کے ۲؍اراکین پارلیمان نشی کانت دوبے اور پرلہاد جوشی نے وزیراعظم مودی کے خلاف راہل گاندھی کے بیان پر مراعات شکنی کا نوٹس پیش کیا ہے جس پر لوک سبھا سیکریٹریٹ نے راہل گاندھی کو بدھ تک جواب دینے کا وقت دیا ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:18:39
آج سے چار سال پہلے 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ آج ان شہیدوں کی برسی ہے جنہوں نے اس حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اس دن ملک کی بہادری، جراْت اور وقار یعنی کہ ہمارے جوانوں پر ایسا حملہ کیا گیا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:15:09
جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے سربراہ پپو یادو کا قافلہ ایک ہولناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پپو یادو پیر کی رات دیر گئے سارن کے مبارک پور سے لوٹ رہے تھے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پپو یادو کی سیکورٹی میں تعینات اسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی اور سڑک کے کنارے جا گری۔ اسی دوران قافلے میں شامل ایک کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:12:24
مہاراشٹر میں ایک ہی دن دو مقامات پر بم دھماکے کی دھمکیاں فون پر دی گئی ہیں جس سے پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ دھمکی آمیز فون کے بعد ایک ہلچل سی دیکھنے کو مل رہی ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:09:20
رامپور صدر اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کو چیلنج پیش کرنے والی مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) پر سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ پیر کے روز اُس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ رامپور صدر اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں کئی ووٹرس کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا۔ عرضی دہندہ نے اس بنیاد پر ضمنی انتخاب کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 12:00:07
خاتون کرکٹ کی تاریخ میں آج ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن کے لیے آج ممبئی میں میگا آکشن یعنی نیلامی کا دور چل رہا ہے۔ تقریباً 450 کھلاڑیوں کے لیے ڈبلیو پی ایل کی پانچ ٹیمیں بولی لگا رہی ہیں۔ ابھی تک ہندوستانی ٹیم کی اسٹار کھلاڑی اسمرتی مندھانا پر سب سے بڑی بولی لگی ہے۔ انھیں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 11:57:39
مرکزی حکومت نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کمیٹی بنانے پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ حالانکہ اس بات کا دھیان رکھنے پر زور دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر نہ ہو۔ اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ پر سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مستقبل میں سرمایہ کاروں کی سیکورٹی یقینی کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ساتھ ہی سالیسٹر جنرل ن
View more
Tue, 14 Feb 2023 11:54:57
بازار کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ سیبی اڈانی گروپ کو لے کر کی جا رہی جانچ پر تازہ اَپڈیٹ کے ساتھ وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے ملنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس اَپڈیٹ میں بتایا جائے گا کہ آخر گروپ نے اپنا ایف پی او کیوں واپس لیا۔ اس درمیان اڈانی گروپ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ پیر کی شام جاری بیان میں گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے پورٹ فولیو کی فرموں کی بیلنس شیٹ مضبوط ہے۔
View more
Tue, 14 Feb 2023 11:52:27
سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو عدالت نے آج اس وقت زبردست جھٹکا دیا جب 2008 کے ایک کیس میں دونوں کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے دونوں کو 2-2 سال کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو سوار اسمبلی سیٹ پر از سر نو ضمنی انتخاب کرائے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy