Fri, 17 Feb 2023 21:47:01
کانگریس نے مرکز پر الزام لگایا ہے کہ حکومت نے ملک میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی مدد نہ کر کے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ بڑھا دیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سرمایہ داروں کو مزید فائدے دینے کے لیے اس شعبہ کی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:52:47
چیتن شرما ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں چاہے میچ میں ان کی آخری گیند پر جاوید میاں داد کے ذریعہ چھکا ما رکر میچ جیتنا ہو یا پھر چیف سلیکٹر کے طور پر اسٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا۔ دراصل، بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ حال ہی میں ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے تنازعات میں گھرے تھے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:39:21
پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے کا انتظام کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ چار ہفتہ بعد سماعت کرے گا۔ اس عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور دیگر کو پارلیمنٹ میں عرضی داخل کرنے اور پیش کردہ ایشوز پر پارلیمنٹ میں مشورہ کا انتظام کرنے کی سپریم کورٹ ہدایت دے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:34:50
امریکی ارب پتی سرمایہ کار جارج سوروس کا کہنا ہے کہ گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت میں اتھل پتھل ہندوستانی شیئر بازاروں میں حصص فروخت کرنے کے رجحان کا باعث بنی ہے اور اس سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہلچل ملک میں جمہوریت کی بحالی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:27:46
کاروار کے ساحلی علاقے ٹیگور بیچ کے اطراف کراولی ریسٹرکٹیڈ ژون میں موجود تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لئے کرناٹکا کوسٹل ژون منیجمنٹ اتھاریٹی کی طرف سے ایڈیشنل ڈی سی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اور اس ہدایت پر عمل در آمد کرنے کی رپورٹ 30 دن کے اندر داخل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:19:09
ایک زمانے میں ضلع شمالی کینرا کی سیاست پر مضبوط پکڑ رکھنے والی کانگریسی لیڈر اور سابق گورنر مارگریٹ آلوا ایک عرصہ بعد اپنے بیٹے نویدیت آلوا کو سیاسی اکھاڑے میں اتارنے کے لئے پھر سے سیاسی منظر نامہ میں سامنے آئی ہیں ۔
View more
Fri, 17 Feb 2023 20:14:29
آسام میں حال ہی میں کم عمری کی شادی کے نام پر تین ہزار سے زائد لوگوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسوسی ایشن فورپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے آسام کے چار اضلاع کا دورہ کیا اور حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہوئے متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ اس تعلق سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے الزام لگایا ہے کہ آسام پولس نے گرفتاریاں کرنے کے
View more
Fri, 17 Feb 2023 00:38:19
گجرات کی ایک عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی ہاردک پٹیل کے خلاف 2017 کے ایک معاملے میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ دراصل 2017 کے ایک معاملے میں عدالت کے سامنے پیشی کا حکم دیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی پر سریندر نگر ضلع کی عدالت نے یہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy