Sat, 18 Feb 2023 11:59:19
کرناٹک میں حجاب تنازع کو ایک سال ہو گیا ہے اور اس تنازع کی وجہ سے لڑکیوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے۔ غوثیہ جو بی ایس سی کی امتیازی طالب علم ہے، وہ اب تک گریجویشن کر چکی ہوتی، لیکن وبائی امراض اور حجاب کے تنازع کی بدولت اس کا تین سالہ انڈرگریجویٹ کورس پانچ سال تک بڑھ گیااور اس کا ابھی ایک سیمسٹر باقی ہے جس میں مزید ایک سال لگے گا۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:48:56
ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنی میعاد کا آج آخری بجٹ اسمبلی میں پیش کیا - انہوں نے 402کروڑ روپے کے منافع کا بجٹ پیش کرتے ہوئے جہاں اپنی پیٹھ تھپتھپائی وہیں اپوزیشن نے بجٹ کی کمیوں کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی بجٹ ہے-
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:31:29
شیئر بازار کے لیے ریگولیٹری اقدامات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ماہرین کا پینل بنانے کے بارے میں مرکز کے مشورہ کو سیل بند لفافے میں قبول کرنے سے سپریم کورٹ نے آج انکار کر دیا۔ اڈانی-ہنڈن برگ معاملے پر سپریم کورٹ کی بنچ نے آج سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم سیل بند لفافے میں مرکز کے مشوروں کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم اس معاملے میں شفافیت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی اس تنازعہ پر سپریم کورٹ نے کمیٹی
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:21:26
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منریگا بجٹ میں تخفیف اور تنخواہ کو آدھار سے جوڑنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے اسے مرکز کے ذریعہ غریبوں کا استحصال کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح غریبوں کی آمدنی پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نہ نئی سوچ، نہ کوئی منصوبہ، بس ایک پالیسی، غریبوں کا استحصال۔‘‘
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:19:00
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہندو راشٹر پر بیانات دے کر غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:16:13
گزشتہ روز بی بی سی کے دہلی اور ممبئی واقع دفاتر میں انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی تھی اور اس کے بعد تقریباً 60 گھنٹے تک سروے کا عمل انجام پایا تھا۔ جمعہ کے روز اس تعلق سے انکم ٹیکس نے ایک بیان جاری کر کچھ اہم باتوں کا انکشاف کیا ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:08:43
یہ مظاہرے، ایران میں مظاہرہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو پھانسی پر لٹکا دیے جانے کے چہلم (40 روز بعد) کے موقع پر ہوئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا غصہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
View more
Sat, 18 Feb 2023 11:05:27
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش گزشتہ کچھ دنوں سے ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے ذریعہ مودی حکومت کو لگاتار کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ آج پھر اس سیریز کے تحت 12ویں قسط کے سوالات پی ایم مودی اور ان کی حکومت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ جئے رام رمیش نے جاری بیان میں لکھا ہے کہ ’’محترم وزیر اعظم مودی جی، جیسا کہ وعدہ کی اتھا، آپ کے لیے آج کا تین سوالوں کا سیٹ پیش ہے۔ ہم اڈانی کے ہیں کون سیریز کی بارہ
View more
Sat, 18 Feb 2023 01:30:04
آسام کے دھُبری ضلع میں فروری- 2023 کے پہلے ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق 2510 ایسی خواتین حاملہ ہیں، جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ اس ضلع میں بچوں کی شادی کو روکنے کے لیے 374 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔ اس ضلع کی جیلیں کھچاکھچ بھر گئی ہیں اور گاؤں کے گاؤں خالی ہو رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy