Thu, 16 Feb 2023 11:29:45
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع ایک سرکاری چلڈرن ہوم میں گزشتہ 5 دنوں میں 4 شیر خوار بچیوں کی موت ہو گئی، جس سے یوگی حکومت پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔ حکومت نے آناً فاناً میں اس معاملہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اموات کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے۔ اگرچہ ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم خدشہ ہے کہ چلڈرن ہوم میں سردی کے موسم میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:24:08
تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج (16فروری 2023) تمام 60 سیٹوں پر ایک ساتھ پولنگ ہو رہی ہے۔ انتخابات کے لئے ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی مہم منگل کو ختم ہو گئی تھی۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:21:13
ایس پی (سماجوادی پارٹی) کے لیڈر محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو مراد آباد میں 15 سال پرانے معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد اتر پردیش اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ان کی سوار اسمبلی سیٹ کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں، محمد اعظم خان کو بھی ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد یوپی اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:18:50
) تغلق آباد گاؤں کے مکینوں کے بچاؤ اور بازآبادکاری کے لیے آگے آتے ہوئے کیجریوال حکومت نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین کی بازآبادکاری کا مناسب منصوبہ تیار کریں۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز چیف سکریٹری سے کہا کہ وہ متاثرین کی باز آبادکاری کے لیے زمین کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے متاثرین کی بازآبادکاری کا مناسب منصوبہ جلد از جلد تیار کر کے ایک ہفتے میں اس کی اسٹیٹس
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:16:18
اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر جوشی مٹھ میں پریشانیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اگرچہ گھروں میں نئی دراڑیں پڑنے کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن جن گھروں میں پہلے دراڑیں پڑی تھیں اب وہ ایک طرف جھک رہی ہیں۔ ساتھ ہی کھیتوں میں شگاف کی بجائے بڑے گڈھے بننا شروع ہو گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:11:53
ترک صدر رجب طیب اردوگان نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شام اور ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور بچ جانے والے بے سروسامانی کے عالم میں شدید سرد موسم سے نبرد آزما ہیں۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:05:25
پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک کی قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور تریپورہ میں تشدد کے بارے میں شکایت کی، اور انہوں نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت کانگریس کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 11:00:13
سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ رپورٹ کے پیش نظر اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی انڈین نیشنل کانگریس کی عرضی پر جمعہ 17 فروری 2023 کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ ایل آئی سی (لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا) اور ایس بی آئی کی جانب سے عوامی اداروں کے ایف پی او میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے کردار پر تحقیقات کے مطالبہ پر بھی سماعت کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 16 Feb 2023 00:33:15
کرناٹک بی جے پی صدر نلین کمار کٹیل نے بدھ کے روزپھر ایک بار ٹیپو سلطان کا نام لے کرعوامی جلسہ میں کہا کہ ٹیپوسلطان کے حامیوں کواس سرزمین سے بھگایا جائے ان کےمطابق جو لوگ بھگوان رام اور بھگوان ہنومان کے بھجن گاتے ہیں انہیں ہی اس سرزمین میں رہنا چاہئے۔ یہاں اُن لوگوں کو نہیں رہنا چاہئے جو 18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان سے محبت کرتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy