Wed, 15 Feb 2023 21:43:52
موسمیاتی تبدیلی میں شدت نے دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس حوالہ سے جو رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں وہ ایک بڑے بحران کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر سطح سمندر میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ممبئی اور نیویارک سمیت دنیا کے کئی بڑے شہر سمندر میں غرق آ جائیں گے۔ دنیا بھر میں محسوس کی جا رہی موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ انتباہ دی
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:41:39
امریکی ریاست میسوری میں قتل کے الزام میں تقریباً 28 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے والے ایک شخص کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ جج ڈیوڈ میسن کی طرف سے عدالتی سماعت کے بعد 50 سالہ لامر جانسن کو شواہد کی بنیاد پر بے قصور پایا گیا اور اسے منگل کو سینٹ لوئس کے کمرہ عدالت سے باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔ اسے 1994 میں ایک شخص مارکس بوائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:38:58
آسام میں بی جے پی حکومت کو گوہاٹی ہائی کورٹ سے بچپن میں شادی کے الزام میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرنے پر بڑا دھچکا لگا ہے۔ حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے تمام درخواست گزاروں کو فوری اثر سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:36:23
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد تقریر کرتے ہوئے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفتر میں محکمہ انکم ٹیکس کی ”تفتیش“ پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ممتا نے الزام لگایا کہ بی بی سی کو مرکز نے مودی کے خلاف سچائی کو ظاہر کرنے کے 'جرم‘ کے لیے نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:31:37
دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر کا محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کا 'سروے' بدھ کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ پیش رفت سے باخبر ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی اور ممبئی کے بی بی سی دفاتر میں جو 'سروے' مہم منگل کی صبح تقریباً 11.30 بجے شروع ہوئی تھی، وہ دن بھر اور رات بھر جاری رہنے کے بعد اگلے دن بھی جاری رہی۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 21:10:09
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ناگپور میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد اب ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 13:05:39
متحدہ امارات میں داخل ہونے یا باہر جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہوگا کہ اگر ان کے پاس 60 درہم یا اسی مالیت کی دوسری کرنسی، فائنانشیل انسٹرومنٹس، قیمتی دھات یا پتھر ہوں تو انہیں یو اے ای کی سرحد کے داخلی اور خارجی پوائنٹ پر افشاء یا ڈکلیر کرنا ضروری ہوگا ۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 13:02:50
تعلقہ کے بیلور گرام پنچایت کے مارکینڈیشور میں سڑک تعمیر کرنے کے مسئلہ پر رکن اسمبلی اور مقامی نوجوانوں کے بیچ تکرار کا ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں مقامی ایم ایل اے کی سڑک کی لمبائی کے تعلق سے اعتراض کرنے والے نوجوانوں پر برستے اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
View more
Wed, 15 Feb 2023 12:58:19
نولّیپاڈی علاقے میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے جے سی بی کی مدد سے مسجد کا اگلا حصہ گرانے کے دوران کئی بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy