Sun, 19 Feb 2023 11:54:52
قومی راجدھانی دہلی میں نکی یادو کے مبینہ قتل کے چند دن بعد دہلی پولیس نے مرکزی ملزم ساحل گہلوت کے والد سمیت پانچ دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ ساحل کے والد پر اپنے بیٹے کی 'سازش' میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:51:48
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن و یوپی انچارج سنجے سنگھ نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلڈوزر کلچر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈوزر کسی کا سگا نہیں ہے اور نا ہی کسی مخصوص سماج، مخصوص مذہب کے لئے ہمدردی رکھتا ہے۔ بلڈوزر ہمیشہ غریبوں کے آشیانے پر ہی چلتا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:44:27
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے میوات میں دو مسلم نوجوان جنید اور ناصر کے وحشیانہ قتل اور جلا دینے کے واقعات پر گہری تشویش اور سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت سوز اور دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے مرکز اور ہریانہ کی سرکار سے مطالبہ کیا ہے ملزموں کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:41:19
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بی جے پی کے خلاف بولتا ہے اس کے خلاف چھاپے مارے جاتے ہیں یا اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے اور جو بی جے پی کے ساتھ رہتا ہے وہ دودھ کا دھلا اور ہریش چندر (سچا انسان) کہلاتا ہے۔ تیجسوی یادو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سی پی آئی ایم کے 11ویں جنرل کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:28:26
سابق چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے ججوں کی تقرری سے متعلق کالجیم سسٹم پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک فل پروف اور پرفیکٹ ماڈل قرار دیا ہے۔ انھوں نے ہفتہ کے روز عدالتی تقرری اور اصلاح پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے ججوں کے لیے ناموں کی سفارش کرنے میں ایک سخت عمل شامل ہوتا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:25:47
ہریانہ کے میوات میں گزشتہ دنوں دو مسلم نوجوانوں کے ہوئے بہیمانہ قتل نے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ سرخیوں میں ہے اور لگاتار متاثرہ کنبہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:23:38
مرکزی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کے 20،ویں گورنر کے طور پر بنایا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس وی گنگاپور والا نے راج بھون میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بیس کو عہدے کا حلف دلایا۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 11:04:49
وومنس ٹی-20 عالمی کپ کرکٹ میچ میں آج ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کا زبردست مقابلہ کیا، لیکن آخر میں ہرمن پریت کور کی ٹیم 11 رنوں سے ہار گئی۔ ہندوستانی ٹیم کے سامنے 20 اوور میں 152 رن بنانے کا ہدف خاتون انگلش بلے بازوں نے دیا تھا، لیکن ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر محض 140 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کے لیے اسمرتی مندھانا اور رِچا گھوش نے شاندار بلے بازی کی، لیکن یہ ٹیم کی جیت کے لی
View more
Sun, 19 Feb 2023 10:59:43
کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے مودی حکومت سے تین سوال پوچھے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy