Sun, 19 Feb 2023 20:45:20
ہریانہ کے میوات علاقہ میں راجستھان کے دو لوگوں ناصر اور جُںید کو اغوا کر کے زندہ جلانے کے معاملے کو لے کر گھروالوں نے قبرستان میں ہی احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ راجستھان کے بھرت پور کے دو نوجوانوں کودو روز قبل ہریانہ میں گئو کشی کا الزام عائد کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا تھا، جس کے تعلق سے گھروالوں نے بجرنگ دل کے اراکین پر قتل کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:42:14
کانپور دیہات میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی تجاوزات مخالف مہم کے دوران جل موت ہونے کے معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے معاون کرشنا گوتم نے برہمن مہاسبھا کے صدر درگیش منی ترپاٹھی کے خلاف ایس سی/ایس ٹی، مارپیٹ اور دھمکی دینے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:35:43
آسٹریلیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت درج کی ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:32:14
اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹا نگر کو پچھلے دو دنوں سے مفلوج کرنے والے اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (اے پی پی ایس سی) تنازعہ پر جاری تعطل کو ختم کرتے ہوئے کھانڈو حکومت نے ہفتہ کی رات احتجاج کرنے والی پان اروناچل جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (پی اے جے ایس سی) کی سبھی 13 نکاتی مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیا،
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:28:13
میوات کے دو نوجوانوں جنید اور ناصر کو نذر آتش کر کے قتل کرنے کے معاملہ میں اہل خانہ نے اتوار (19 فروری) کو احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے رہائشی نوجوانوں کو ہریانہ کے میوات میں گئو کشی کے نام پر زدوکوب کیا گیا تھا اور پھر انہیں گاڑی سمیت نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:26:24
ترکی اور شام میں 6 فروری کی علی الصبح آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی میں مرنے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ زلزلے کے تیرہ روز گزرنے کے بعد بھی امدادی سرگرمیاں اور ملبے سے لاشوں وزخمیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:25:01
کانگریس نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ہونے والی پارٹی کی 85ویں کنونشن میں تقریباً 15 ہزار نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 20:05:22
اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطح کے لیڈروں نے آر ایس ایس کے ذمہ داران کے ساتھ جو ملاقات کی تھی اس پر بعض حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس ملاقات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں ۔
View more
Sun, 19 Feb 2023 17:55:28
ساحل آن لائن کا اُردو اور کنڑا ویب پورٹل نئے طریقہ سے ڈیزائن کیا جارہا ہے اور کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ویب پورٹل کا کام جاری ہونے کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے ساحل آن لائن ویب پورٹل کا سرور، بار بار ڈاون ہورہا ہے، جس سے قارئین کو نیوز پڑھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ادارہ اس کے لئے تمام قارئین سے معذرت خواہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy