Wed, 22 Feb 2023 20:58:43
امید کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے دہلی کی نئی میئر منتخب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ریکھا گپتا کو شکست دی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 20:55:52
دہلی-این سی آر، اتر پردیش اور مغربی ہریانہ کے کئی علاقوں میں ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ ریکٹر پیمانہ پر زلزلہ کی شدت 3.6 بتائی جا رہی ہے اور اس زلزلہ کا مرکز اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 20:52:02
اڈانی گروپ کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آج بھی اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گروپ کے سبھی 10 لسٹیڈ شیئرس میں زبردست گراوٹ ہے۔ خبروں کی مانیں تو اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ سے آج 40 ہزار کروڑ روپے کے ویلویشن کا نقصان دیکھا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 20:46:07
انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک 'ناکام' وزیر خارجہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سفارت کار ہونے کے باوجود وہ تمام محاذوں پر ناکام رہے ہیں۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 20:32:37
بی جے پی نیشنل سیکریٹری سی ٹی روی نے بھٹکل دورہ کے وقت گوشت کھا کر ناگ بنا مندر اور کڑی بنٹا مندر میں جو حاضری دی تھی اس کے فوٹو سوشیل میڈیا وائرل ہونے کے کے بعد بی جے پی لیڈران اور ایم ایل اے سنیل نائک کے خلاف زوردار بحث چل پڑی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 13:10:22
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کرناٹک کی کچھ مسلم طالبات کی درخواست کی سماعت کے لیے فہرست بنانے پر فیصلہ کریں گے، جنہوں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ وہ ریاستی پری یونیورسٹی کالجس میں حجاب پر پابندی کے بعد نجی کالجوں میں منتقل ہو گئی ہیں۔ لیکن سرکاری کالجوں میں امتحانات دینے کے لیے اُنہیں اسکارف پہننے پر پابندی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 12:25:44
ریاستی حکومت نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات کے دوران گھپلے بازی اور بدعنوانی پر روک لگانے کے لئے سی آئی ڈی، پولیس انٹلی جنس اور سائبر پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 12:21:19
تعلقہ مرکز سے اُلوی مندر تک بجلی کی ہائی ٹینشن سروس لائن بچھانے کا جو منصوبہ ہے اس کا کام مکمل ہونے سے قبل ہی افتتاح کرنے اور غیر معیاری انداز میں کام انجام دئے جانے کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں ۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 12:17:26
ہوناور تعلقہ کے منکی پٹن پنچایت میں صفائی کرمچاریوں کی جو اسامیاں خالی تھیں ان کی بھرتی میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے پٹن پنچایت دفتر کا محاصرہ کیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy