Wed, 22 Feb 2023 12:02:03
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے آئندہ ہفتہ شروع ہو رہے مہاراشٹر مقننہ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں ’وہپ‘ جاری کرنے کی دھمکی دے کر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (یو بی ٹی) میں ہلچل تیز کر دی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:59:52
ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت نے جے او اے آئی ٹی پیپر لیک معاملے میں سخت قدم اٹھاتے ہوئے ہماچل پردیش ایمپلائی سلیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپر لیک معاملہ سامنے آنے کے بعد 26 دسمبر 2022 کو ہماچل پردیش ایمپلائی سلیکشن کمیشن کو معطل کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کیا تھا۔ آج وزیر اعلیٰ نے اس کمیشن کو باضابطہ تحلیل کرنے کی جانکاری دی۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:55:18
زلزلہ متاثرہ ترکی بھیجے گئے این ڈی آر ایف کی ہندوستان واپسی ہو چکی ہے۔ ترکی میں چلائے گئے ’آپریشن دوست‘ کے دوران این ڈی آر ایف ٹیم اور وہاں کے لوگوں کے درمیان ایک اپنائیت کا رشتہ پیدا ہو گیا تھا جس کی خبریں کئی میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آئیں۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:51:39
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو چھوڑتے ہی اوپیندر کشواہا کا ’بی جے پی پریم‘ باہر آنے لگا ہے۔ نئی پارٹی ’راشٹریہ لوک جنتا دل‘ بنا چکے کشواہا نے منگل کے روز ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تک 2024 کے لیے نریندر مودی کے سامنے مجھے کوئی چیلنج نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جنتا دل یو کو ’صفر‘ بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’پہلے لوگ نتیش کمار کو ہردلعزیز لیڈر بتاتے تھے، لیکن
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:45:55
جوشی مٹھ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے لگاتار ہو رہے زمین دھنساؤ کے سبب حالات دن بہ دن مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں لوگوں کے گھر ایک طرف جھکتے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف زمین دھنساؤ کی وجہ سے بدری ناتھ شاہراہ کی حالت بھی خراب ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:39:20
کانگریس پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہر دن اڈانی معاملے کو لے کر تین سوالات پوچھ رہی ہے۔ ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ نام سے یہ سلسلہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے اور آج پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سولہویں قسط کے سوالات جاری کیے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 11:25:59
وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ طالبات اور پیشہ ور خواتین کے لئے یکم اپریل سے مفت بس پاس جاری کرنے والی اسکیم شروع کی جائے گی۔
View more
Tue, 21 Feb 2023 20:51:00
سال 2017 میں ہوئی پریش میستا کی موت کو فرقہ وارانہ قتل کا رنگ دے کر 2018 کے اسمبلی الیکشن میں بھرپور فائدہ اٹھانے والی حکومت اب اس معاملہ میں سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں 'بی' رپورٹ داخل کرنے کے بعد ہزیمت کا شکار ہوگئی ہے اور مقدمات میں پھنسے ہندو کارکنان میں پائی جانے والی ناراضگی اور برہمی کے پس منظر میں اُسے اپنی سیاسی زمین کھسکتی محسوس ہونے لگی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy