Thu, 23 Feb 2023 11:47:36
مہاراشٹر میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان سنجے راؤت کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے سنجے کے خلاف تھانے کی سابق میئر میناکشی شندے کی شکایت پر بدھ 22 فروری کو یہ ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:44:57
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں بدھ کو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی (قائمہ کمیٹی) کے ارکان کے انتخاب کے حوالہ سے کافی ہنگامہ ہوا۔ اس دوران کونسلروں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکا مکی کا واقعہ بھی پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق کونسلروں کی جانب سے ایوان کے اندر بوتلیں پھینکی گئیں اور کئی کونسلروں نے تو جو بھی چیز ہاتھ میں آئی وہی پھینک دی۔
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:41:53
ہندوستان میں خوردہ مہنگائی کی شرح اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں خوردہ مہنگائی آر بی آئی کی 6 فیصد کی حد سے بھی پار نکل گئی۔ اب اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کا کرنٹ لگنے والا ہے۔ جیسے حالات پیدا ہو رہے ہیں اس میں پیکنگ والی کھانے پینے کی چیزیں، ڈیری مصنوعات، شراب، ایئر کنڈیشنرس، ریفریجریٹرس، بیرون ممالک سے درآمد کیے جانے والے کپڑے اور کاسمیٹ
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:37:03
’’ پارلیمنٹ میں صنعت کار گوتم اڈانی سے متعلق راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جو سوالات اٹھائے، ان کا جواب پی ایم مودی نے کیوں نہیں دیا؟‘‘ یہ سوال آج دہلی پریس کانگریس کمیٹی کے کمیونکیشن محکہ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا۔ ساتھ ہی انھوں نے اڈانی معاملے پر جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی یعنی جے پی سی تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:30:45
اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے فلیش پوائنٹ شہر نابلس میں چھاپامار کارروائی کے دوران میں دو مسلح افراد اور تین عام شہریوں سمیت نو فلسطینیوں کو قتل اور کم سے کم 70 کوزخمی کردیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ نابلس میں آپریشن کر رہی ہے لیکن فوری طور پر مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:12:45
منگل کی رات مدینہ منورہ سے تقریبا150کلومیٹر کی دوری پر پیش آنے والے ایک حادثہ میں چھ ہندوستانی زائرین عمرہ سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی جب وہ بس جس میں وہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے سامنے جا رہے ایک ٹریلر میں گھس گئی۔اس المنا ک حادثہ میں دیگر 20مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا ہے۔
View more
Thu, 23 Feb 2023 11:02:25
ہریانہ کے لوہارو میں دو مسلم نوجوانوں ناصر اور جنید کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں کچھ اہم پیش رفت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بھرت پور ضلع باشندہ دونوں نوجوانوں کے قتل سے متعلق تفتیش جاری ہے اور راجستھان پولیس نے اب کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کی طرف سے مطلوبہ 8 ملزمین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور پولیس نے اس گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے جس میں ملزمین نے جنید اور ناصر کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 21:23:52
گجرات ہائی کورٹ نے بدھ کے روز گجرات کے موربی پل حادثہ معاملہ میں ایک اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اوریوا گروپ کو حکم دیا کہ سبھی ہلاک شدگان کے کنبوں کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2-2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔ ساتھ ہی عدالت نے کمپنی کو چار ہفتوں کے اندر 5 کروڑ روپے جمع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
View more
Wed, 22 Feb 2023 21:16:26
انتخابی کمیشن کے ذریعہ ایکناتھ شندے گروپ کو اصلی شیوسینا کی شکل میں منظوری دینے کے خلاف ادھو ٹھاکرے گروپ کی عرضی پر سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سماعت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy