Sat, 25 Feb 2023 11:54:39
ساحلی کرناٹک میں میڈیکل اور دیگر طلباء اور پروفیسرس کے منشیات کیس کی تحقیقات میں کچھ سنسنی خیز تفصیلات کا انکشاف ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ یہ منشیات آن لائن فوڈ ڈیلیوریز کے ذریعہ طلباء کے کمروں تک پہنچائی جاتی تھیں اور گھڑی کے نام پر ایل ایس ڈی خریدی جاتی تھی۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:43:24
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 3 انتخابی میٹنگوں، روڈ شو اورریلی میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں روڈ شو کے بعد منعقدہ ریلی میں کہا کہ کچھ لوگ، جنہیں ملک نے مسترد کر دیا ہے اورجو مایوسی کے گڑھے میں دھنس چکے ہیں، آج کل وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’مودی تمہاری قبر کھودیں گے لیکن انہیں ملک کہہ رہا ہے مودی کا کنول کھلے گا ۔‘‘
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:37:49
ملک کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور (شہید ویر نارائن سنگھ نگر ) میں کانگریس کے قومی کنونشن کا جمعہ سے آغاز ہو گیا۔ اس کنونشن کو جسے پلینری سیشن بھی قرار دیا جارہا ہے ، میں کانگریس پارٹی کے انتظامی امور سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:22:05
بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ دو مقامات پر اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی سیمانچل کے ضلع پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے قبل تمام جماعتیں اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہیں اور امت شاہ کا دورہ اور مہاگٹھ بندھن کا جلسہ اسی سل
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:19:52
مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع میں جمعہ کی شب کو پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، جب ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے پارک کی ہوئی تین بسوں کو ٹکر مار دی۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:16:44
زیر بحث راجو پال قتل کے معاملہ میں اہم گواہ اومیش پال اور اس کے محافظ سندیپ نشاد کو جمعہ (24 فروری) کی شام قتل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھومن گنج تھانہ علاقہ میں اومیش پال کو ان کے گھر کے باہر بم او گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:14:07
ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 5 دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں پارہ معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:10:13
بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال قتل معاملہ میں ایک سنسنی خیز خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قتل معاملہ کے اہم گواہ اُمیش پر کچھ لوگوں نے قاتلانہ حملہ کر دیا۔ جب یہ حملہ کیا گیا تو امیش کے ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے، لیکن شرپسندوں نے دھواں دھار فائرنگ کرتے ہوئے امیش کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکار کو بھی نشانہ بنایا۔ زخمی حالت میں امیش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن علاج کے دور
View more
Sat, 25 Feb 2023 11:07:21
جموں و کشمیر میں جمعہ کے روز دہشت گردوں نے ایک مسجد کے باہر شہید پولیس اہلکار علی محمد غنی کے بیٹے پر یکے بعد دیگرے کئی گولیاں چلائیں۔ واقعہ کے متعلق جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ اننت ناگ کے بجبیہرا واقع حسن پورہ تویلا علاقے میں مسجد کے باہر دہشت گردوں نے ایک شخص پر حملہ کر دیا۔ متاثرہ کی شناخت آصف غنی کی شکل میں کی گئی ہے جو کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل علی محمد غنی کے بیٹے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy