Mon, 27 Feb 2023 11:20:13
کشمیر میں دفعہ ۳۷۰؍ کی منسوخی اور اس کی ریاستی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سیکوریٹی کی صورتحال میں بہتری اور کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مودی حکومت کے دعوؤں کے برخلاف اتوار کو پھر مشتبہ جنگجوؤں نے ایک کشمیری پنڈت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ حملہ اتوار کی صبح پلوامہ کے اچھن گاؤں میں ہوا۔ حملہ آوروں نے سیکوریٹی گارڈ کے طور پر نوکری کرنے والے سنجے شرما پر فائرنگ کی جس میں وہ جگہ پر
View more
Mon, 27 Feb 2023 11:17:43
ہریانہ کے بھیوانی میں گئو اسمگلنگ کا الزام عائد کرکےجنید اور ناصر کو زندہ جلادینے کے معاملےمیں مسلمانوں میں پھیلے شدید غم وغصے اور انصاف کیلئے ہونے والے مظاہروں سے انتظامیہ چوکنا ہوگیاہے۔
View more
Mon, 27 Feb 2023 11:13:29
ناگالینڈ کی 59 اسمبلی سیٹوں کے لئے پولنگ پیر کی صبح 7 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران ریاستی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے ایک امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
View more
Mon, 27 Feb 2023 11:06:38
کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو بلقیس بانو اور چرچ پر حملوں سمیت اقلیتوں سے متعلق مسائل پر اپنا موقف لینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ ہفتہ کو رائے پور میں 85 ویں پلینری اجلاس میں اپنے خطاب میں ششی تھرور نے کہا کہ "ہمیں ایک جامع ہندوستان کے حق میں ہمارے نظریاتی موقف بالکل واضح ہونا چاہئے"۔
View more
Mon, 27 Feb 2023 11:01:15
چھتیس گڑھ میں کانگریس کے 85 ویں پلینری اجلاس کے دوسرے دن سینئر لیڈر امبیکا سونی نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا جس کی تمام حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔
View more
Mon, 27 Feb 2023 00:20:58
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ایک دن کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا۔ منیش سسودیا سے پوچھ گچھ صبح تقریباً 11.10 بجے شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ان سے گوا انتخابات میں انتخابی مہم کے لیے مبینہ طور پر ملنے والی رشوت کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کا سامنا ملزم دنیش اروڑہ سے بھی کروایا گیا، جو اب سرکاری گواہ بن گیا ہے۔
View more
Mon, 27 Feb 2023 00:17:08
وزیر اعظم نریندر مودی نے امن و امان و ترقی کے لئے ریاست یوپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اور روزگار کی مشترکہ قوت نے یوپی کی معیشت کو نئی جہت دی ہے۔ اس سے روزگار، کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ آج اتر پردیش امن و امان اور ترقی کے رجحان کے لیے پہچانا جاتا ہے، جو مافیا کی سابقہ تصویر اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال سے بہت دور ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2023 22:58:22
دہلی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے ایم سی ڈی ہاؤس میں عآپ اور بی جے پی کے کونسلروں کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2023 11:51:57
ملک کو ایک بار پھر کانگریس پارٹی کی اور کانگریس کو پھر سے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ مغلوں کے بعد سے جب جب اس ملک پر نازک وقت آن پڑا، تب تب کانگریس پارٹی نے قربانیاں دیں اور ملک کی مشکل حل کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy