Sun, 26 Feb 2023 11:16:33
میگھالیہ میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے ایک ماہ سے زیادہ مدت سے انتخابی تشہیر چل رہی تھی جو آج شام 4 بجے ختم ہو گئی۔
View more
Sun, 26 Feb 2023 11:12:20
کانگریس نے جئے پور میں جاری پارٹی کے 85ویں پلینری اجلاس کے دوران بین الاقوامی امور پر مبنی قرارداد کا مسودہ پیش کیا جس میں کئی اہم امور کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’کانگریس دنیا کو متاثر کرنے والے عالمی معاملوں کو گہرائی سے سمجھتی ہے۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ دنیا اب بھی کووڈ-19 وبا سے نبرد آزما ہے، روس یوکرین جنگ کے سبب خوردنی اشیا، ایندھن اور دیگر معاشی سرگرمیوں کے لیے سپلائی سیریز
View more
Sun, 26 Feb 2023 11:10:02
کانگریس کا 85واں پلینری اجلاس چھتیس گڑھ کے رائے پور میں چل رہا ہے۔ آج اس اجلاس کے دوسرے دن کانگریس نے معاشی امور پر اپنے عزائم کا مسودہ پیش کیا۔ اس قرارداد میں مجموعی طور پر 29 نکات پیش کیے گئے ہیں جس میں ہندوستان کی موجودہ معاشی حالت اور اس کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کی گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Feb 2023 11:06:43
مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع واقع ایک چینی مل میں ہفتہ کے روز بوائیلر پھٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جس چینی مل میں پیش آیا ہے اس کا نام گنگا مائی چینی مل ہے۔ یہاں آگ لگنے کی وجہ سے چار ٹینکوں میں دھماکے ہو گئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت فیکٹری کے اندر 30 سے زیادہ افراد موجود تھے۔
View more
Sun, 26 Feb 2023 11:02:01
پنشن کا فائدہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دے رہے دو اساتذہ کی مبینہ خودکشی کے بعد کرناٹک کانگریس نے برسراقتدار بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے دونوں ہی اساتذہ کی موت کو ’سرکاری قتل‘ قرار دیا اور بی جے پی کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 21:15:54
تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر اڈانی معاملہ پر سوالات کی بوچھارکر دی۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 21:10:27
انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) میں خدمات انجام دینے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ انڈین ایئر فورس نے ’اگنی ویر وایو‘ کے عہدوں کو بھرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 21:06:21
بہار کے پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ حال ہی میں گردے کی پیوندکاری کراکر سنگاپور سے لوٹے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریلی سے خطاب کیا۔
View more
Sat, 25 Feb 2023 21:02:32
چھتیس گڑھ میں کانگریس کے 85 ویں پلینری اجلاس کے دوسرے دن سینئر لیڈر امبیکا سونی نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔ جس کی تمام حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔ آئین میں ترمیم کے بعد اب کانگریس پارٹی کے تمام فارموں میں والد کے ساتھ ساتھ ماں اور بیوی کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy