Tue, 28 Feb 2023 23:37:22
بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وینکٹیش نائک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رکن اسمبلی سنیل نائک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے نے 'ناگ بنا' مسئلہ کو اپنے سیاسی مفاد کے لئے استعمال کیا ہے ۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 13:22:15
ملک میں ’’حملہ آوروں‘‘ سے منسوب شہروں کے نام بدلنے کیلئے باقاعدہ ایک کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے والے بی جےپی کے لیڈر اور وکیل اشوینی اُپادھیائے کو پیر کو سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس ناگ رتنا کی بنچ نے انہیں ڈانٹ پلاتے ہوئے سوال کیا کہ ’’اس طرح کی پٹیشن داخل کر کے کیا وہ ملک میں ہر وقت آگ لگائے رکھنا چاہتے ہیں؟‘‘
View more
Tue, 28 Feb 2023 13:16:14
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر روک لگانے، روزگاری کی فراہمی، جنگل واسیوں کے لئے زمین کے حقوق اور دیگر مطالبات کے ساتھ شہر کے شیواجی سرکل پر کرناٹکا راجیہ انّداتا رعیتا سنگھا اور ہسیرو سینا کے ریاستی صدر چیدانندا ہریجن کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 13:11:47
جیپّو بنٹس ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقدہ 'رسہ کشی' مقابلہ (ٹگ آف وار) میں حصہ لینے کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جیتنے والی ٹیم میں شامل زمین جائداد کا کاروبار میں سرگرم کوشالاناتھا شیٹی (50 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 12:35:51
ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس کے ساتھ ہی فالو آن کھیلنے کے بعد جیتنے والی وہ دنیا کی تیسری ٹیم بھی بن گئی۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 12:33:28
شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے کے سلسلے میں سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجے گئے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سسودیا نے سپریم کورٹ میں اپنی گرفتاری اور سی بی آئی کی جانچ کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سسودیا کی عرضی پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ معاملے کی سماعت آج (28 فروری) سہ پہر 3.30 بجے ہوگی۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 12:23:27
ہندوستان ایرونانکس لمیٹیڈ کے طیارہ ’’ہندوستان 201-228 ایل ڈبلیو ‘‘کی ایک نئی قسم کو ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے منظوری دے دی۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 12:11:41
ریاستی وزیر کے بیٹے کی فیکٹری میں ملازم 19 سالہ شخص کی مشین میں ہاتھ کٹنے کے بعد حد سے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت نوین بسپا چلا واڈی ساکن دور اسی موضع کی حیثیت سے کی گئی۔ یہ واقعہ اصل میں 25 فروری کو وی آئی پی این ڈسٹری فیکٹری میں پیش آیا مگر پیر کو منظر عام پر آیا۔
View more
Tue, 28 Feb 2023 11:59:34
عام آدمی پارٹی (عآپ ) کے کرنا ٹک یونٹ نے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کی آبکاری پالیسی اسکام میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy