Wed, 01 Mar 2023 19:44:43
بھٹکل کے نڈر اور معروف کنڑا صحافی رگھویندرا بھٹ آج بدھ صبح اچانک دل کا دورہ پڑھنے سے چل بسے۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 19:42:36
اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ نریندر گری کو مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار آنند گری کو سپریم کورٹ سے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 19:40:03
میرٹھ شہر میں بہت تیزی کے ساتھ ناجائز کالونیاں بس رہی ہیں، جس پر لگام لگانے کے لیے کارروائی تیز ہو گئی ہے۔ میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے سروے کے بعد مجموعی طور پر 366 ناجائز کالونیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جسے ویب سائٹ پر اَپلوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی یوگی حکومت کو جانکاری بھی دے دی گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 19:36:45
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے ارکان اسمبلی سوربھ بھاردواج اور آتشی کو کابینہ میں وزیر مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ دنوں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین کی جگہ لیں گے جو گزشتہ روز اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 13:14:18
نیوز 18 کی طرف سے 'غزوہ ہند' کے عنوان سے چلائے گئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پروگرام کو نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹانڈرڈس اتھاریٹی (NBDSA) قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے چینل پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور اس پروگرام کے مواد کو یوٹیوب سمیت دیگر تمام پلیٹ فارمس سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 13:10:57
لپے ماہی گیر بندرگاہ پر واقع گیریج میں مرمت کے لئے رکھے گئے ماہی گیر کشتیوں کے 3 پنکھے چوری ہوگئے جس کی مالیت کا اندازہ 4 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 12:17:35
سپریم کورٹ نے منگل (28 فروری) کو مہاراشٹر کے سیاسی بحران سے متعلق معاملے پر ٹھاکرے دھڑے اور شندے دھڑے کی طرف سے دائر عرضیوں پر سماعت کی۔ اس دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دھڑے نے شیو سینا پر اپنا اختیار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک قانون ساز پارٹی سیاسی جماعت سے باضابطہ طور پر جڑی ہوتی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 12:14:15
ہندوستان کے لئے معاشی میدان کے حوالہ سے بری خبر ہے۔ مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت کی شرح نمو سست ہو کر 4.4 فیصد رہ گئی۔ جی ڈی پی کی اس گراوٹ کو افراط زر کے دباؤ اور سود کی بلند شرحوں کی وجہ سے مانگ پر اثر قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 11:34:24
منیش سسودیا اور ستیندر جین کے وزارتی عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اب دونوں وزراء کے قلمدان کیلاش گہلوت اور راج کمار آنند میں تقسیم کر دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں کیجریوال اپنی کابینہ میں 2 اسامیوں کو پر کر سکتے ہیں۔ پھر نئے وزراء کو قلمدان سونپے جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy