Thu, 02 Mar 2023 12:05:50
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) انتظامیہ نے طلبا کے لئے نئے اصول وضع کر دئے ہیں۔ نئے اصولوں کے مطابق اب کیمپس میں دھرنا دینے پر طلبا پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی طالب علم کیمپس میں تشدد کرتا پایا جاتا ہے تو اس کا داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے یا 30000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
View more
Thu, 02 Mar 2023 12:01:42
کیرالہ لوکل باڈی (مقامی بلدیہ) ضمنی انتخاب کے نتائج بدھ کے روز سامنے آ گئے۔ کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے اس انتخاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری طرف سی پی آئی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Thu, 02 Mar 2023 11:59:19
سنٹر فار پالیسی ریسرچ (سی پی آر) تھنک ٹینک کا ایف سی آر اے لائسنس یکم مارچ یعنی بدھ کے روز معطل کر دیا گیا۔ یہ سی پی آر کے لیے شدید جھٹکا ہے جو وزارت داخلہ نے اسے دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے افسران کے حوالے سے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے سی پی آر احاطہ میں سروے کیے جانے کے مہینوں بعد وزارت داخلہ نے سی پی آر کا ایف سی آر اے لائسنس معطل کر دیا ہے۔
View more
Thu, 02 Mar 2023 11:09:19
ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت نے بدھ کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ہماچل پردیش پبلک سروس کمیشن کو ہماچل اسٹیٹ یونیورسٹی بورڈ یا دیگر مخصوص امتحانات میں بدعنوانی روک تھام ایکٹ 1984 کے تحت لانے کا فیصلہ لیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی بدعنوانی پر روک اور امیدواروں کے انتخاب میں غیر جانبداری و شفافیت یقینی کی جا سکے۔
View more
Thu, 02 Mar 2023 11:05:21
کانگریس نے آج پھر پی ایم مودی سے گوتم اڈانی پر تین سوال پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوالوں کا نیا سیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "محترم وزیر اعظم جی، 'ہم اڈانی کے ہیں کون' (ایچ اے ایچ کے) سیریز میں آپ کے لیے تین سوالات کا انیسواں سیٹ پیش ہے۔
View more
Thu, 02 Mar 2023 10:58:59
ناگالینڈ، میگھالیہ اور تریپورہ کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی۔ دریں اثنا، گنتی کے مراکز پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 19:58:41
ہولی سے پہلے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے بعد اب کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے اس معاملے پر مرکز کی تنقید کی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 19:52:42
امیش پال قتل معاملہ میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے قریبیوں پر کارروائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی ضمن میں بدھ (یکم مارچ) کو الہ آباد میں واقع عتیق احمد کے ایک قریبی معاون خالد ظفر کے گھر کو انتظامیہ نے بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy