Wed, 01 Mar 2023 11:16:33
دہلی کی سیاست میں اس وقت زوردار ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سی بی آئی کی حراست سے آزادی نہ ملنے کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، طویل مدت سے جیل میں بند وزیر صحت ستیندر جین نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان دونوں کا ہی استعفیٰ نامہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منظور بھی کر لیا ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 11:10:57
ہندوستان میں گرمی نے فروری ماہ میں ہی لوگوں کو جھلسانا شروع کر دیا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ فروری ماہ کی گرمی نے گزشتہ 146 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 11:06:10
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ جنوبی دہلی کے مہرولی علاقے میں بلڈوزر کارروائی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے گوشیا کالونی سروس کمیٹی اور دیگر کے وکلا سے 467 باشندوں کے شناختی دستاویزات کی ایک فہرست جمع کرنے کے لیے کہا ہے۔ عدالت نے معاملے کی آئندہ سماعت کی تاریخ 14 مارچ طے کر دی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 02:04:01
بھٹکل مسلم جماعت قطر کی جانب سے جمعہ 24 فروری کو یکروزہ بی ایم جے کیو فیستا 2023 کا شاندار انعقاد ہوا جس میں صبح سے لے کر شام تک بیک وقت بڑوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت بچوں کے لئے ڈرائنگ مقابلے، فوڈ اسٹالس اور کوئیز پروگرام رکھے گئے تھے۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 00:44:30
بینگلور میں 4 مارچ کو شاندارپیمانے پرجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے ذریعے کم و بیش دس ہزار لوگ روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے معاون امیر مقامی مولانا محمد یوسف کنی نے دی۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 00:26:15
کانگریس نے منگل کو کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کڑی ٹکر دے گی۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اس نے تین اہم اقدام اٹھائے ہیں اور وہ ہیں بھارت جوڑو یاترا، زرعی قوانین کا خاتمہ کروانا اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا نفاذ نہ ہونے دینا۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 00:16:33
حکومتِ پنجاب نے ریاستی گورنر کی جانب سے 3 مارچ کو اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرنے سے انکار کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ سے استدعا کی کہ گورنر نے کہا ہے کہ چونکہ وزیر اعلیٰ نے غیر متعلقہ معاملات پر کچھ بیانات دیئے ہیں اس لئے وہ اجلاس طلب ن
View more
Wed, 01 Mar 2023 00:09:23
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو راحت دینے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ اس وقت عآپ لیڈر سسودیا سی بی آئی کی حراست میں ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے انھیں کچھ راتیں حراست میں ہی گزارنی ہوں گی۔
View more
Wed, 01 Mar 2023 00:05:23
کرناٹک میں سرکاری ملازمین نے ساتویں پے کمیشن کے نفاذ اور کچھ دیگر مطالبات کو لے کر یکم مارچ سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہوا تھا، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان ملازمین کے سامنے ریاست کی بومئی حکومت بیک فٹ پر آ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy