Sat, 04 Mar 2023 20:36:25
منگلورو اور ہبلی کے درمیان اڑنے والے طیاروں میں مسافروں کی کمی وجہ سے اس روٹ پر پروازوں کا سلسلہ 12 مارچ سے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 14:06:51
بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر بائک پھسل جانے کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت عبدالمبین خلیفہ (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ واردات سنیچر صبح قریب بارہ بجے پیش آئی۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 13:12:31
کوننناکنٹے پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو کھانے میں زہر دے کر مارڈالا۔ مقتولین کی شناخت وجئے لکشمی (28)، نشا (7) اور دیکشا (5) کی حیثیت سے کی گئی۔ شوہر ناگیندر نے اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے بچالیا گیا اور فی الحال دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 13:07:15
بنگلورو کے آر ٹی نگر محلے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 14سالہ لڑکے نے اپنی مردہ ماں کے ساتھ دو دن گزاردیے۔ پولیس کے مطابق لڑکا بے خبر تھا کہ اس کی ماں کی مرچکی ہے۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 13:03:35
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ فرضی خبروں کے دور میں حقیقت 'شکار' بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پھیلاؤ سے ایک چھوٹی سی بات بھی منطق کی کسوٹی پر پرکھے بغیر ایک جامع اصول کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 12:51:51
کرناٹک کے لوک آیوکت عہدیداروں نے آج بی جے پی ایم ایل اے مادل ویروپکشپا کے بیٹے کو 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 12:44:02
اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کو عدالت کا انعقاد کیا گیا اور 6 پولیس اہلکار کٹہرے میں پیش ہوئے، جنہیں استحقاق کی خلاف ورزی اور ایوان کی توہین کے مرتکب 6 پولیس اہلکاروں کو ایک دن قید کی سزا سنائی گئی۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 12:40:44
میگھالیہ اسمبلی انتخاب کے نتائج سہ رخی آنے کے بعد نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) چیف کونراڈ سنگما نے بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر دیا ہے، لیکن اس درمیان ترنمول کانگریس لیڈر مکل سنگما نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلا دی ہے کہ اگلی حکومت این پی پی-بی جے پی اتحاد کے بغیر بھی بن سکتی ہے اور اس کے لیے وہ بات چیت کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 04 Mar 2023 12:37:25
دہلی کی جیل میں بند مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر ’لیٹر بم‘ چھوڑا ہے۔ تازہ خط میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین کے خلاف نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ منڈولی جیل میں بند چندرشیکھر نے اپنے پانچ صفحہ پر مبنی خط میں کہا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعہ سسودیا کی گرفتاری صرف ایک شروعات ہے۔ انھوں نے ہر محکمہ میں کمیشن لیا ہے۔ ان
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy