Sun, 05 Mar 2023 12:23:34
عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور کارکنوں نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو احتجاج کیا۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اس دوران کہا کہ ہماری لڑائی سڑک سے پارلیمنٹ تک جاری رہے گی۔ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 12:14:29
اتر پردیش کے مئو میں مختار انصاری کے بیٹے عباس کے خلاف مقامی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ عباس کے مکان کو پولیس کی موجودگی میں بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ سٹی مجسٹریٹ نتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ "اس کو توڑنے کی کارروائی کل سے چل رہی ہے۔ اس کو توڑنے کے لیے خاص مشین منگائی گئی کیونکہ مکان کافی مضبوط تھا۔" انھوں نے آج صبح ہی بیان دیا کہ آج انہدامی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 12:03:41
بنگال، بہار، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر میں آلو کے ساتھ ساتھ پھول گوبھی، بند گوبھی اور ٹماٹر کی قیمتیں اِس وقت کافی گر گئی ہیں، حالانکہ کئی سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:51:12
آج ایک بار پھر کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے تحت تین سوالوں کا نیا سیٹ پیش کیا ہے۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:45:53
ڈبلیو پی ایل یعنی وومنس پریمیر لیگ کا پہلا سیزن آج سے شروع ہو گیا۔ لیکن ڈبلیو پی ایل کی تاریخ کا پہلا ہی میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ پہلا مقابلہ ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کی خاتون ٹیموں کے خلاف کھیلا گیا جس میں گجرات جائنٹس کو 143 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج گجرات جائنٹس وومن ٹیم کے ساتھ صرف ایک چیز اچھی ہوئی، اور وہ یہ تھی کہ کپتان بیتھ مونی نے ٹاس جیتا۔ اس کے بعد انھوں نے گیندبازی کا فیصل
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:42:29
مہاراشٹر میں کف سیرپ بنانے والی 6 کمپنیوں کا لائسنس رد کر دیا گیا ہے۔ یہ قدم مہاراشٹر حکومت نے اس وقت اٹھایا جب پتہ چلا کہ یہ کمپنیاں لائسنس کے اصولوں پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ حکومت نے اسمبلی میں اس تعلق سے جانکاری دی اور بتایا کہ لائسنس اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگز کے وزیر سنجے راٹھوڑ نے آشیش شیلار اور دیگر کے ’توجہ دلاؤ نوٹس‘ کا جواب دیت
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:31:11
کووڈ کے بعد بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کی جائیداد ٹیکس وصولی میں سال در سال اضافہ ہو نے لگا ہے۔ رواں مالیاتی سال کے اختتام کے لئے ابھی بھی ایک ماہ باقی رہنے کے دوران28فروری تک ریکارڈ3,118کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول کئے گئے ہیں۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:27:33
بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے8مارچ کو ”یوم خواتین“ کے دن خواتین کو اپنی بسوں میں مفت سفرکرنے کا موقع فراہم کرنے سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہا ہے،اس سلسلہ میں بی ایم ٹی سی نے حکومت کو تجویز روانہ کی ہے۔ یوم خواتین کے موقع پرخواتین شہر کے کسی بھی مقام تک مفت سفر کر سکتی ہیں۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 11:18:35
ئے نجی اسکولوں کا آغاز،اسکولوں کی منظوری کی تجدید،این او سی کے لئے عرضی داخل کرنے سمیت مختلف خدمات کو حکومت نے آن لائن کے ما تحت کیا ہے، اسکے لئے تیار کر دہ سافٹ ویر کا ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے افتتاح کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy