Sun, 05 Mar 2023 23:00:06
سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی شراب پالیسی گھوٹالے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کے بعد کیجریوال حکومت میں وزارت خزانہ سنبھالنے والے کیلاش گہلوت دہلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا بجٹ پیش نہیں کریں گے۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 22:57:32
اترپردیش کے ضلع غازی پور کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے معاون رہے کملیش سنگھ 'پردھان' کا کروڑ روپئے کی غیر قانونی تعمیرات کو اتوار کی صبح زمیں دوز کر دیا گیا۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 22:54:08
ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے جنوبی کرناٹک میں سیاسی کشمکش تیز ہوگئی ہے اور حکمراں بی جے پی ریاستی اسمبلی انتخابات میں اکثریت کو یقینی بنانے کے لئے جنوبی کرناٹک پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 20:39:43
حکمراں بی جے پی کی مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف اپنی لڑائی کے ایک حصے کے طور پر کرناٹک کانگریس نے 9 مارچ کو دو گھنٹوں کے بند کی آواز دی ہے۔ بند کی آواز اُس وقت دی گئی ہے جب دو روز قبل ہی لوک آیوکتہ نے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی مدل ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت کمار سے رشوت خوری کے معاملے میں 8 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی پکڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 16:35:33
تعلقہ کے اختر گلی میں چلتی بائک پر اچانک ناریل کا درخت گرنے سے اسکوٹی پر سوار 39سالہ ڈیویڈ دانیل مادر نامی شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ اس کا چھ سالہ لڑکا اکشا معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیویڈ یلاپور پٹن پنچایت میں عارضی مزدور تھا۔ حادثہ سنیچر دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 13:16:45
الامین کیمپس میں شہر کے 10 اداروں کے اشتراک سے سنیچر کو کرناٹک جاب میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 100 سے زازئد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس میلہ میں 3 ہزار سے زائد امیداروں نے حصہ لیا جن میں سے تقریباً 800 امیدواروں کو مختلف کمپنیوں نے نوکریوں کے لئے منتخب کر کے انہیں آفر لیٹر پیش کیا ہے۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 13:06:40
تمل ناڈو میں مبینہ طور پر بہار کے لوگوں کی پٹائی کا معاملہ کافی طول پکڑ لیا ہے۔ وہیں بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد بی جے پی لیجسلیچر کا ایک وفد وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ جہاں وزیر اعلی نتیش کمار نے اپوزیشن کو ایک وفد تمل ناڈو بھیجنے کا یقین دلایا۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 12:55:01
کرناٹک میں 40؍ لاکھ رشوت لیتے ہوئے رکن اسمبلی کے بیٹے کی گرفتاری اور اس کے گھر سے 6؍ کروڑ روپے کی برآمدگی کے بعد بی جےپی سرکار کی بدعنوانی کے خلاف سنیچر کو کانگریس سڑکوں پر اتر آئی۔
View more
Sun, 05 Mar 2023 12:46:35
ضلع پنچایت سی ای او ایشور کھنڈو نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شیرالی گرام پنچایت پی ای ڈی او کے ذریعے بالٹیوں (بکیٹس) کی فراہمی کے معاملہ میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے اصل قیمت سے زیادہ رقم وصول کرنے کی بات تحقیقات کے ذریعہ ثابت ہوگئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy