Thu, 09 Mar 2023 23:42:10
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج ایک بار پھر ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے تحت پی ایم مودی کے سامنے تین سوالوں کا نیا سیٹ پیش کر دیا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:36:37
) جمعرات کے روز نیپال کو رام چندر پوڈیل کی شکل میں نیا صدر مل گیا۔ صدارتی انتخاب میں نیپالی کانگریس کے سرکردہ لیڈر رام چندر پوڈیل کو وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی قیادت والے 8 پارٹیوں پر مبنی اتحاد کی حمایت حاصل تھی۔ انھوں نے اس انتخاب میں اپنے حریف سبھاش چندر نیمبوانگ کو بڑے فرق سے شکست دی۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:33:32
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی وارننگ کے پیش نظر گوا کے محکمہ تعلیم نے جمعرات اور جمعہ کو دوپہر سے پہلے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایجوکیشن ڈائرٰکٹر شیلیش جھنگاڑے نے ’آئی اے این ایس‘ کو بتایا کہ محکمہ نے گرمی کی لہر کے الرٹ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:30:54
مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے معاملے میں 22 اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی مدھیہ پردیش-مہاراشٹر سرحد پر واقع پہاڑی علاقے سرویل کے امتحانی مرکز کے قریب 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں نقل کے مواد کی تیاری کے معاملے میں کی گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:27:34
دہلی ٹریفک پولیس نے ہولی کے موقع پر قومی راجدھانی میں ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7500 سے سے زیادہ افراد کے چلان کاٹے گئے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:24:30
نتیش کمار کے خلاف بغاوت کرنے والے راشٹریہ لوک جنتا دل کے سربراہ اوپیندر کشواہا کو مرکزی حکومت نے وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیکورٹی مرکزی وزارت داخلہ اور مرکزی انٹیلی جنس محکمہ کی سفارش کے بعد فراہم کی گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:21:47
جمعرات کے روز دہلی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج اور آتشی نے وزارتی عہدہ کا حلف لے لیا۔ دونوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ہاؤس میں کیجریوال کابینہ میں وزارتی عہدہ کے لیے حلف برداری کی اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ کیجریوال سمیت دہلی حکومت کے دیگر وزراء بھی موجود رہے۔ آتشی کو تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، بجلی اور سیاحت کا محکمہ ملا ہے، جبکہ سوربھ بھاردواج کو صحت، شہری ترقی، واٹر اینڈ انڈسٹری محکمہ کی ذمہ داری
View more
Thu, 09 Mar 2023 23:18:58
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سلنڈر دھماکہ کے بعد شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے تقریباً 40 جھونپڑیاں خاکستر ہو گئیں اور سینکڑوں افراد آشیانے سے محروم ہو گئے۔
View more