Thu, 09 Mar 2023 23:01:37
دکشن کنڑا میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا آئندہ اسمبلی الیکشن کے سلسلے میں جو تیاریاں کر رہی ہے اس سے لگتا ہے کانگریس پارٹی اور اس کے واحد رکن اسمبلی یو ٹی قادر کے لئے سخت ٹکر دینے کے پورے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 13:16:09
دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ معاملے میں تہاڑ جیل میں قید دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر ای ڈی لگاتار شکنجہ کس رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچ گئی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو سسودیا سے تین دن جیل میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 12:29:18
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتاکو دہلی شراب پالیسی معاملہ میں نوٹس جاری کی ہے ان سے 10مارچ کو حاضر ہونے کی درخواست کی گئی ہے
View more
Thu, 09 Mar 2023 12:23:54
الی وڈ کے سینیئر اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک انتقال کر گئے۔ ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 66 برس تھی۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 11:58:05
) کرناٹک میں انتخابی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی کو حکومت مخالف لہر اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بومئی کی مقبولیت میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں کانگریس نےالیکشن جیتنے کے لئے پوری طاقت لگادی ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 11:52:01
جگدیپ دھنکھر نے اپنے ذاتی عملے کے 8 ارکان کو راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے دائرہ میں آنے والی 20 کمیٹیوں میں مقرر کیا ہے، جس پر حزب اختلاف نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 11:39:21
امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور چین کی سرحد (ایل اے سی) دونوں ممالک کی فوجی توسیع کے باعث جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ دعویٰ امریکن انٹیلی جنس کمیونٹی کی سالانہ تھریٹ اسسمنٹ کی رپورٹ میں کیا گیا۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 11:37:11
تمل ناڈو میں بی جے پی کو اس وقت جھٹکا لگا جب پارٹی کے آئی ٹی سیل کے 13 عہدیدار اجتماعی طور پر مستعفی ہو گئے۔ آئی ٹی سیل کے سربراہ سی ٹی آر نرمل کمار پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز استعفی پیش کرنے والوں میں پارٹی کی چنئی ویسٹ ضلع آئی ٹی یونٹ کے سربراہ اوراتی انبراسو، یونٹ کے 10 سکریٹری اور 2 نائب صدور شامل ہیں۔
View more
Thu, 09 Mar 2023 11:34:26
قومی راجدھانی دہلی کے مضافات میں واقع منڈکا میں ہولی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے خونیں تشدد میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت سونو اور نوین کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ کرائم برانچ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy