Sat, 11 Mar 2023 11:58:53
ملک میں H3N2 انفلوئنزا کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وائرس سے موت کی تصدیق جمعہ کو ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:52:12
ریلوے میں مبینہ زمین کے عوض نوکری دینے کے گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کی کارروائی کے بعد لالو پرساد یادو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی نچلی سطح کی سیاست قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:49:06
چیف جسٹس آف انڈیا دھننجے وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو کورونا جیسی دوسری وبا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ کورونا نے ہندوستان میں عدالتوں کو ٹیکنالوجی اور جدید آلات کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ تاہم ہمیں وبائی امراض کے بغیر بھی ترقی کرتے رہنا چاہئے اور ورچوئل سماعتوں کے استعمال جیسے مزید جدید فیصلے لینے چاہئیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:44:04
آج ملت اپنے بہت ہی سنگین حالات سے گزر رہی ہے اور بہت سارے مسائل میں گھری ہوئی ہے اس کی بنیادی وجوہات میں ملت کی قرآن سے دوری ،قرآن کے سیکھنے سمجھنے سے لاپرواہی اور قرآن مجید کی ہدایت پر عمل نہ کرنا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:37:33
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ’ہم اڈانی کے ہیں کون‘ سیریز کے تحت سوالات کا چھبیسواں سیٹ آج جاری کر دیا۔ سوالوں کے تازہ سیٹ میں ایک بار پھر پی ایم مودی سے تین سوالات کیے گئے ہیں جو اڈانی گروپ سے جڑے ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:26:34
تریپورہ میں انتخاب کے بعد تشدد کے واقعات کی جانکاری لینے پہنچے کانگریس اور بایاں محاذ کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل نمائندہ وفد پر حملہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس وفد کے لیڈران پر پتھراؤ کے ساتھ ہی کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ حملے کا الزام بی جے پی کارکنان پر لگا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:22:36
مدھیہ پردیش میں رواں سال ہونے والے انتخاب کے لیے سیاسی پارٹیوں کی قدم تال تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس مختلف عوامی ایشوز کو لے کر 13 مارچ کو سڑکوں پر اترے گی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اس مظاہرہ میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران بھی موجود رہنے والے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2023 11:18:14
ملازمت کے لیے زمین معاملے میں آر جے ڈی چیف لالو پرساد کے رشتہ داروں اور قریبی ساتھیوں کے یہاں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی چھاپہ ماری پر پارٹی رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Fri, 10 Mar 2023 21:39:11
دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو آج ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی جب عدالت نے انھیں 7 دنوں کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم سنا دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy