Mon, 13 Mar 2023 13:07:23
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، جو روزانہ ہر گھر میں 20000 لیٹر مفت پانی دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے، اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، کیونکہ بہت سے گھروں میں پانی نہیں آرہا ہے، اور جہاں آ بھی رہا ہے وہاں گندا پانی آ رہا ہے، جو نہ پینے کے قابل ہے اور نہ ہی نہانے کے قابل ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 13:05:14
حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل اس کے لیے حکمت عملی تیار کریں گی۔ حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتیں آج 13 مارچ کو میٹنگ کریں گی۔ سیشن کے دوسرے مرحلے میں اپوزیشن مرکزی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور اڈانی تنازعہ سمیت کچھ دیگر مسائل پر مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گی۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 12:46:22
اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے عثمان حسن ہال میں امسال دسویں جماعت سے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی جلسہ منعقد کیا گیا ،جس کا آغاز عرباض خان کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا،کلمات استقبالیہ جناب شبیردفعدارصاحب (صدر مدرس ائی اے یوایچ ایس )نے پیش کئے،مہمانوں کی گل پوشی کے بعد اساتذہ میں جناب نورمحمد ، مولانا اشرف معلم،جناب عبدالرشید مرزانکر اورجناب محی الدین خطالی نے طلباء کو مفید
View more
Mon, 13 Mar 2023 12:07:30
کانگریس صدر شری ملیکارجن کھرگے کی سفارش پر انڈین نیشنل کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر، یو پی اے اور پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور 9 بار ایم ایل اے اور 2 بار ایم پی راجیہ سبھا پرمود تیواری کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 11:01:28
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ یہ 6 اپریل تک چلے گا۔ اس اجلاس میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکمت عملی بنانے کے لئے ہم تمام اپوزیشن لیڈروں کی رائے لیں گے اور اس اجلاس میں بے روزگاری، مہنگائی اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جاری چھاپوں جیسے مسائل اٹھائیں گے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 00:56:53
کرناٹک میں ماہ مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے کی توقع کے درمیان بھٹکل میں سوشیل میڈیا پر اس بات کو لے کر زوردار بحث جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے اس بات کے آثار نظر آرہے ہیں کہ بھٹکل سے پھر ایک بار مسلم اُمیدوار کو میدان میں اُتارا جاسکتا ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 00:47:18
پڑوسی علاقہ شیرور میں جامعہ دارالسنہ زیر اہتمام اسلامک ویلفیئر سوسائٹی شیرور کا سالانہ اجلاس عام 10مارچ 2023ء بروز جمعہ بعد نماز عصر تا نو بجے شب میدان جامعہ میں بحسن و خوبی منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جامعہ کے ایک عظیم محسن جناب قاضی سلیم صاحب حفظہ اللہ نے فرمائی.
View more
Sun, 12 Mar 2023 23:49:59
کرناٹک کے منڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے ذہن میں احتجاج کا خوف اتنا تھا کہ انہوں نے سیاہ ٹی-شرٹ پہنے نوجوان کو بھی نہیں بخشا! اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ احتجاج نہ کرے، یہاں تعینات پولیس اور ایجنسیوں نے ایک لڑکے کی ٹی شرٹ اتروا دی۔
View more
Sun, 12 Mar 2023 23:46:39
اڈانی گھپلے کے معاملے پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس پیر کو ایک مورچہ نکال کر راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy