Tue, 14 Mar 2023 23:48:04
کانگریس لیڈر اور وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور گوتم اڈانی کے درمیان تعلقات کو لے کر ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:45:15
انڈین یوتھ کانگریس نے مودی حکومت کے عوام مخالف رویہ کے خلاف آج دہلی میں راج بھون کا گھیراؤ کیا۔ یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں یوتھ کانگریس کارکنوں نے گھیراؤ میں حصہ لیا۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:42:10
کانگریس کے ایک لیڈر کے ذریعہ بیرون ملک میں دیئے گئے بیان پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی مسلسل دوسرے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ وہیں، لوک سبھا میں بھی ہندوستانی جمہوریت کی مبینہ تذلیل کرنے اور ہنڈن برگ رپورٹ پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:39:55
مرکزی حکومت سائبر سیکورٹی اور پرائیویسی کے تعلق سے اہم قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو حکم دے سکتی ہے کہ وہ پہلے سے انسٹال شدہ ایپس کو ہٹا دیں اور حکومت کے تجویز کردہ نئے سیکورٹی قوانین کے تحت بڑے آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس کی لازمی اسکریننگ کی اجازت دیں۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:36:13
ہندوستان میں جنوری کے مقابلے فروری ماہ میں تھوک مہنگائی میں کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے جانکاری دی ہے کہ جنوری میں جو تھوک شرح مہنگائی 4.73 فیصد تھی، وہ فروری میں گھٹ کر 3.85 فیصد ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:32:12
ملک بھر کے لاکھوں پنشن یافتگان ای پی ایس-95 قومی جدوجہد کمیٹی کے بینر تلے ای پی ایف او اور وزارت محنت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ یہ پنشن یافتگان گزشتہ کئی سالوں سے دہلی کے جنتر منتر اور رام لیلا میدان میں مظاہرہ کر چکے ہیں۔ کئی مظاہرین مہاراشٹر میں ضلع مجسٹریٹ آفس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھے ہیں۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:27:43
اتر پردیش میں میونسپل کارپوریشن الیکشن کرائے جانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ریاست کی یوگی حکومت نے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پسماندہ ذاتوں کے لیے ریزرویشن طے کرنے کے مقصد سے تشکیل یوپی ریاستی خود مختار پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کر دی ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:25:04
اڈانی گروپ کے شیئرس میں ایک بار پھر گراوٹ کا دور تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ منگل کے روز ٹریڈنگ سیشن میں اڈانی گروپ کے شیئرس میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری تیزی پر زبردست بریک لگ گیا۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 23:22:11
ہندوستان کا سب سے بڑا سرکاری بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) بدھ یعنی 15 مارچ سے بیس ریٹ اور بنچ مارک پرائم لینڈنگ ریٹ (بی پی ایل آر) بڑھانے والا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy