Tue, 14 Mar 2023 13:14:10
منجلپاڈے پلّا میں الیکٹرک ٹرانسفارمر میں زوردار دھماکہ کے ساتھ آگ لگنے سے تھوڑی دیر کے لئے عوام کے اندر خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ اس واقعہ کی کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 13:08:41
جنتا دل (سیکولر)نے ریاست بھر میں اپنی پنچ رتن یاترا کے تقریباً 80 دن مکمل کر لیے ہیں۔ پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت میں یاترا نے تقریباً 80 حلقوں کا سفر کیا،جس میں بسواراج بومائی کی قیادت والا حلقہ میں بی جے پی کی مکمل ناکامیوں کا پردہ فاش کر کے عوام میں یہ اعتماد پیدا کیا گیا کہ آنے والے وقت میں سیاسی میدان میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 12:54:37
موبائل فون کی چوری کے سلسلہ میں آن لائن کے ذریعہ درج کی گئی شکایتوں پر کارروائی کر تے ہو ئے شہر کی پولیس جدید ٹکنالوجی کی مدد سے 18لاکھ روپئے ما لیت کے112موبائل فون کا ضبط کرنے میں کامیاب رہی۔ضبط شدہ موبائل فون کو شہر کے پولیس کمشنرپرتاپ ریڈی نے کمشنر دفتر میں چند موبائل فون کو مالکان کے حوالے کیا۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 12:43:16
روزانہ اسکول جانے والے بچوں کے بیاگ کا وزن دیکھیں تو ایسے لگے گا کہ بچے نے اسکول بیاگ نہیں بلکہ بورا اٹھایا ہے۔ان کے بیاگ کا وزن اس سے زیادہ ہوا کر تا ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 12:30:23
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے محکمہ پسماندہ طبقات کے مختلف بورڈز کے تحت گنگا کلیان،خود روزگار،قرضہ منظوری،سلائی تربیت سمیت کئی اسکیموں کے تعلق سے کل1.14لاکھ مستفیدین کے لئے900کروڑ روپئے گرانٹ جاری کیا۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 12:25:13
شہر میں تیزی سے ترقی کرنے والے علاقہ ورتور میں جامع مسجد کی ایک وقف املاک جس کا رقبہ دس ایکڑ ہے اور فی الوقت اس کی لاگت 100کروڑر وپیوں کے آس پاس ہے اس کو غیر قانونی طریقہ سے محض 19کروڑ روپیوں میں فروخت کر دینے اور اب فروخت کے خلاف بورڈ اور جامع مسجد ورتور کی طرف سے عدالت میں جو مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں وقف بورڈ کی طرف سے پیروی کرنے والے وکیل کو کیس کی کارروائی میں مقابل فریق کے حق میں موقف اپنا
View more
Tue, 14 Mar 2023 11:59:00
رواں سال مہنگائی بھتہ کا انتظار کر رہے سرکاری ملازمین کو امید تھی کہ حکومت ہولی سے پہلے اس کا اعلان کر دے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ڈی اے کا مسئلہ سامنے آنے کی توقع تھی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا اور اس بارے میں کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 11:53:31
ملک میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آج (منگل 14 مارچ) دوسرا دن ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج جموں و کشمیر کا بجٹ پیش کر سکتی ہیں۔ حزب اختلاف تفتیشی ایجنسیوں (سی بی آئی، ای ڈی) کے غلط استعمال کے حوالے سے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی، لہذا دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 11:45:17
مہاراشٹر میں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ لیا ہے۔ کانگریس، این سی پی اور شیو سینا-یو بی ٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات سے قبل اہم شہروں میں کئی مشترکہ جلسوں کا انعقاد کر کے بی جے پی-شندے کو بے نقاب کرنے اور اپنی یکجہتی ظاہر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy