Tue, 14 Mar 2023 11:23:14
کانگریس نے 'ہم اڈانی کے ہیں کون' سیریز کے تحت آج ایک بار پھر پی ایم مودی سے گوتم اڈانی پر تین سوال پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوالوں کا نیا سیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "محترم وزیر اعظم مودی، وعدہ کے مطابق یہ ہے آپ کے لیے آج کے تین سوالوں کا سیٹ۔ ایچ اے ایچ کے (ہم اڈانی کے ہیں کون) سیریز کا یہ 27واں سیٹ ہے۔ یہ ضمنی سیریز ’دِکھ رہا ہے ونود‘ کا چوتھا سیٹ بھی ہے، جو گوتم اڈانی
View more
Tue, 14 Mar 2023 11:14:44
الٰہ آباد ہائی کورٹ احاطہ میں موجود مسجد کو ہٹانے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے مسجد کو فوراً وہاں سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مسجد کو ہٹانے کے لیے سنی وقف بورڈ کو تین مہینے کا وقت دیا ہے۔ معاملے میں عرضی دہندہ سنی وقف بورڈ کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے پاس اپنی بات رکھ سکتا ہے۔
View more
Tue, 14 Mar 2023 01:16:52
سنیچر اور اتوارشب کو اچانک بھٹکل میں الیکٹری سٹی بند ہوجانے سے عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بالخصوص سکینڈ پی یو سی امتحان کے چلتے رات کے اوقات میں ایک رات کے بعد دوسری رات بھی بجلی بند ہوجانے سے عوام میں سخت ناراضگی پھیل گئی۔ سنیچرپوری رات جب بجلی فیل ہوئی تو بتایا گیا کہ کمٹہ مین لائن میں خرابی ہونے کی وجہ سے بھٹکل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے، مگر اگلے روز یعنی اتوارشب کو بھی بجلی غائب ہوئی
View more
Mon, 13 Mar 2023 23:34:20
سپریم کورٹ نے پیر کے روز وزارت دفاع سے کہا کہ وہ وَن رینک وَن پنشن (او آر او پی) منصوبہ کے تحت بقایہ کی ادائیگی کے لیے آئندہ ہفتہ تک ایک خاکہ لے کر آئے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 23:31:05
نئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حال کے سالوں میں ہندوستان، پاکستان اور چین جیسے اہم ہند پیسفک ممالک میں برطانیہ کے سفارتی عہدوں میں 50 فیصد تک تخفیف کی گئی ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 23:27:55
) فروری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی میں معمولی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ حالانکہ یہ اب بھی آر بی آئی کے ٹولرنس بینڈ یعنی برداشت کی حد کے اوپر برقرار ہے۔ فروری 2023 میں خوردہ شرح مہنگائی 6.44 فیصد رہی ہے،
View more
Mon, 13 Mar 2023 21:56:14
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈر پیوش گوئل کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں جمہوریت کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر نے بی جے پی پر حملہ کیا۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 21:52:44
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ ایس پی امیدواروں کی جیت کو روکنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدواروں کو فائنل کیا جاتا ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2023 21:49:08
اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں ایک آئی پی ایس افسر انیرودھ سنگھ مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy