Wed, 15 Mar 2023 22:24:59
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے قومی سیکورٹی کو لے کر مودی حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایلارا نامی ایک غیر ملکی یونٹ پر سوال اٹھا کر اڈانی گروپ اور حکومت پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 20:48:21
نیا 5MVA (پانچ میگا وولٹ ایمپئیر) ٹرانسفارمر ہوسپیٹ سے آج بدھ دوپہر کو بھٹکل پہنچا جس کی تنصیب کا کام ہیبلے (حنیف آباد) الیکٹرک گریڈ میں جاری ہے۔ ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینر منجوناتھ نے بتایا کہ راستے میں ٹرانسفارمر لانے والی لاری کا پہیہ پنکچر ہونے کی وجہ سے صبح پہنچنے والا ٹرانسفارمر دوپہر قریب تین بجے بھٹکل پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح چار بجے سے ہم الیکٹرک گریڈ میں نئے ٹرانسفارمر کو نصب کرن
View more
Wed, 15 Mar 2023 13:32:20
مہاراشٹر کے کسانوں کے لئے یہ تشویشناک خبر ہوسکتی ہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز سے اگلے تین دنوں تک ریاست میں غیر موسمی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 13:29:16
ہندوستان میں آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کے کئی ممالک اپنے شہروں کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جو ہندوستان کے لیے فکر انگیز ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے آلودہ ممالک میں ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے۔ اتنا ہی نہیں، ہندوستانی شہروں میں اوسطاً پارٹیکولیٹ میٹر 2.5، 53.3 مائیکروگرام پایا گیا ہے جو کہ عالمی ادارۂ صحت
View more
Wed, 15 Mar 2023 13:24:25
لالو یادو اور ان کے خاندان کو لینڈ فار جاب یعنی زمین کے عوض ریلوے میں نوکری دینے کے مبینہ گھوٹالہ معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے لالو، رابڑی اور میسا بھارتی سمیت تمام 16 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر منظور کی۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 13:03:58
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 12:59:38
کنزیومر فورم نے میڈیکل کلیم کے تعلق سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص 24 گھنٹے سے کم وقت کے لیے اسپتال میں زیر علاج رہے، تو بھی وہ بیمہ کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ وڈودرا کے کنزیومر فورم نے ایک فیصلے میں انشورنس کمپنی کو انشورنس کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی کی آمد کی وجہ سے بعض اوقات مریضوں کا علاج کم وقت میں یا اسپتال میں داخل کیے بغیر بھی ہوتا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 12:56:38
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بغیر پائلٹ کا امریکی طیارہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ یوکرین کی جنگ پر روس اور امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون اس وقت بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا جب دو روسی طیاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 12:53:51
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں تیسرے دن بدھ کے روز لوک سبھا میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات سے ہنگامے کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کی کارروائی نہ چل سکی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy