Wed, 15 Mar 2023 23:21:00
حیدر آباد میں بدھ کے روز کانگریس لیڈروں اور بڑی تعداد میں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دراصل وہ اڈانی گروپ اور بی جے پی کے درمیان رشتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 23:18:25
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لگاتار بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ تازہ خبر یہ ہے کہ ان کے قریبی اور سابق وزیر صحت دیپک ساونت نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ یعنی ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا سے مزید ایک مضبوط لیڈر نے ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس دوران شندے نے کہا کہ ’’ہم ساونت کا پارٹی میں استقبال کرتے ہیں اور اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔‘‘
View more
Wed, 15 Mar 2023 23:11:05
بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کے. کویتا نے دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن یعنی طلبی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 23:02:11
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں اپنی سیٹ پر موجود مائک سے متعلق شکایت لوک سبھا اسپیکر سے کی ہے۔ انھوں نے ایک خط لکھ کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو بتایا ہے کہ ان کا مائک تین دنوں سے بند ہے۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 22:54:35
تلنگانہ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے ایک نفرت انگیز بیان نے ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ ان کے بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی تھی اور اب احمد نگر ضلع پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ انھوں نے اپنی اس تقریر میں مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا جس پر بہت ہنگامہ ہوا تھا۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 22:50:57
آج 17 اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہاؤس سے ای ڈی دفتر کے لیے مارچ نکالا لیکن وجئے چوک پر ہی دہلی پولیس نے ان کو دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے روک دیا۔ وجئے چوک پر روکے جانے سے خفا اراکین پارلیمنٹ نے وہیں پر نعرہ بازی شروع کر دی۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 22:45:38
ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے اور امکان ہے کہ امسال بڑے جوش وخروش سے رمضان المبارک روایتی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا، ویسے حقیقت یہ ہے کہ 2020 اور 2021 میں جو سخت پابندیاں نافذ رہیں،
View more
Wed, 15 Mar 2023 22:41:39
سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف)، آسام رائفلز اور این ایس جی کے 436 اہلکاروں نے گزشتہ تین سالوں میں خودکشی کر لی۔ یہ اطلاع وزارت داخلہ نے بدھ کو راجیہ سبھا میں دی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسے روکنے کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 15 Mar 2023 22:39:04
چھتیس گڑھ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے اعلان کے مطابق محکمہ روزگار نے بے روزگاری بھتہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy