Thu, 16 Mar 2023 20:11:50
ملک کی کئی ریاستوں میں موسم پہلے کی نسبت قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔ 20 مارچ تک بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ راجدھانی دہلی کی بات کریں تو یہاں بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 20:08:25
مہاراشٹر میں انفلوئنزا ایچ3این2 کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صحت کے حکام کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر صحت تانا جی ساونت بھی موجود رہیں گے۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 20:04:22
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، اپوزیشن ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ارکان نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں لگاتار چوتھے دن شوروغل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ضروری کاغذات میز پر نہیں رکھے جاسکے اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 20:02:09
بجٹ اجلاس کے جاری دوسرے مرحلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر الزام لگایا اور کہا کہ اسپیکر ہمیں (اپوزیشن) بولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 19:52:00
ہندوستانی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ منڈلا پہاڑی علاقہ کے پاس ہوا ہے اور اس کی خبر ملتے ہی پائلٹوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 19:49:39
جمہوریت کے چوتھے ستون میڈیا کی تنزلی کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب ہندی نیوز چینل انڈیا ٹی وی نے ایک فرضی خبر چلا کر وزیر اعظم کے بیان کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے منسوب کر دیا۔ تاہم پارٹی کی جانب سے اعتراض کرنے اور انتباہ دینے کے بعد چینل نے معذرت کر لی۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 19:44:49
نوکری کے عوض زمین گھپلے کے معاملے میں جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ نے تیجسوی یادو کے خلاف جاری کئے گئے سی بی آئی کے سمن کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا، تاہم سی بی آئی نے یقین دہانی کرائی کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ تیجسوی کو 25 مارچ کو صبح 10.30 بجے سی بی آئی دفتر جانا ہوگا۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 19:41:34
اڈانی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ میں بحث اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کے مطالبہ پر لگاتار احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی تعطل جاری ہے۔
View more
Thu, 16 Mar 2023 19:34:34
اڈپی ضلع میں درجہ حرارت حد سے زیادہ بڑھنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیمات نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے طلبہ پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران باہر کھیلنے پر پابندی لگائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy