Sat, 18 Mar 2023 11:06:54
کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طنزیہ انداز میں کیا گیا تبصرہ نہ صرف بے عزتی والا ہے بلکہ ہتک آمیز بھی ہے۔
View more
Sat, 18 Mar 2023 11:02:17
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آج ریاست میں 19 نئے ضلعوں کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ راجدھانی جئے پور میں وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں اس تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ 19 نئے ضلعوں کی تشکیل کے ساتھ ہی ریاست میں اب مجموعی طور پر 50 اضلاع ہو گئے ہیں۔ اشوک گہلوت نے بتایا کہ ’’ہمیں ریاست میں کچھ نئے اضلاع کی تشکیل کا مطالبہ موصول ہوا تھا۔ اس پر ہم نے جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
View more
Sat, 18 Mar 2023 10:57:35
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی حکومت اور بی جے پی صدر جے پی نڈا پر آج شدید حملہ کیا۔ خصوصاً جے پی نڈا کی انھوں نے اس لیے تنقید کی کیونکہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے راہل گاندھی کو اینٹی نیشنل کہا تھا۔
View more
Sat, 18 Mar 2023 10:52:09
کانگریس نے 'ہم اڈانی کے ہیں کون' سیریز کے تحت آج ایک بار پھر پی ایم مودی سے گوتم اڈانی اور ان کی کمپنی کے بارے میں تین سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوالوں کا نیا سیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی، وعدے کے مطابق آپ کے لیے یہ ہیں ہم اڈانی کے ہیں کون سیریز کے اکتیسویں دن کا سوال۔" پھر انھوں نے جو تین سوالات پوچھے وہ اس طرح ہیں…
View more
Sat, 18 Mar 2023 01:08:38
اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے درمیان ریاستی بی جے پی کے اندر گروہی خلش اور دراڑیں بڑھنے کے آثار ظاہر ہونے لگے ہیں ۔ اس کی ایک مثال چکمگلورو میں دیکھنے کو ملی جہاں پر سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کی قیادت کرنے والے تھے مگر نیشنل جنرل سیکریٹری سی ٹی روی کے حامیوں کی طرف سے ایڈی یورپا کا گھیراو کیے جانے کے بعد یہ ریلی منسوخ کردی گئی ۔
View more
Sat, 18 Mar 2023 01:00:09
بھٹکل کی سرحد پرواقع شیرور چیک پوسٹ کے پاس معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کسی بھی قسم کے دستاویزی ثبوت کے بغیر ایک کار میں موجود 20 لاکھ روپے پولیس نے ضبط کرلئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Fri, 17 Mar 2023 18:12:38
قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثہ جمعہ کو چیتّار کراس پر پیش آیا۔
View more
Fri, 17 Mar 2023 17:32:45
اُترپردیش کےضلع سنبھل میں کولڈ اسٹوریج کی چھت گرنے کے واقعہ میں جمعہ کو مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دس تک پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں گیارہ مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔ چھت گرنے کی واردات جمعرات کوضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں پیش آئی تھی۔ واقعے کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وجوہات کا پتہ لگانےایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
View more
Fri, 17 Mar 2023 14:05:33
سکندرآباد، تلنگانہ کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک میں واقع مشہور تجارتی عمارت کے احاطے میں زبردست آگ لگنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی شام 7:30 بجے پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy