Sun, 19 Mar 2023 11:48:16
مغربی ایکواڈور میں 6.5 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 14 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔ صدارتی پریس سروس نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے 14 افراد کے ہلاک ہونے اور 381 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ قبل ازیں، ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے کہا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہے، جن میں سے 11 صوبہ ایل اورو میں اور ایک صوبہ ازوئے میں ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 11:44:57
امریکاکے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں 2016ء کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبیّنہ طورپرخفیہ رقم ادا کرنے کے معاملے میں آئندہ منگل کو ’’گرفتار‘‘کرلیا جائے گا۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 11:36:57
خالصتان کے حامی امرت پال اور اس کے 9 ساتھیوں کو پنجاب پولیس نے ہفتہ کو مختلف مقامات سے گرفتار کرلیاہے۔ یہ گرفتاریاں اجنالہ تھانے پر حملے سے متعلق کیس میں کی گئیں۔امرت پال کے9 ساتھی ہفتہ کی دوپہر کو جالندھر سے موگا جاتے ہوئے پکڑے گئے۔ جیسے ہی پنجاب پولیس نے یہاں کا گھیراؤ کیا، امرت پال خود کار میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔ پولیس کی تقریباً 100گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک اس کا پیچھا کرنے کے بعد جالندھر کے نکودر
View more
Sun, 19 Mar 2023 11:32:00
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اب تک 70 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بننے والی کورونا کی وبا اس سال 'بین الاقوامی تشویش کی عوامی صحت کی ایمرجنسی' کے طور پر ختم ہو سکتی ہے اور موسمی فلو کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہونام گیبریئس نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ کورونا بین الاقوامی تشویش کی
View more
Sun, 19 Mar 2023 11:26:40
یوتھ کانگریس نے ہفتہ یعنی کل بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کے گھر کا گھیراؤ کیا اور کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف لگائے جا رہے جھوٹے بیانات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 11:23:24
جموں وکشمیر کی موجودہ حکومت کو یہاں کے عوام کی پریشانیوں اور دکھ درد کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں، یہ لوگ یہاں کے عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے انہیں زیادہ تکلیف دینے کا کام کر رہے ہیں اور ان کا واحد مدعا و مقصد یہی ہے کہ دلی والے ہم سے خوش رہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج دمہال حانجی پورہ نوآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 00:05:48
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 20 مارچ کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ کریں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی ریلی میں شمالی کرناٹک کے پارٹی کارکنوں سمیت تقریباً دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 00:03:08
اڈانی اور وزیر اعظم مودی کے تعلقات پر کانگریس مسلسل حملہ آور ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ میں اس معاملے پر متحد ہیں اور حکومت سے جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں لیکن حکومت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔
View more
Sun, 19 Mar 2023 00:00:45
حکومت بہار نے مسلمان ملازمین کو رعایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران دفتر وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آ سکتے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے واپس جا سکتے ہیں۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلم ملازمین اور عہدیداروں کی سہولت کے پیش نظر رمضان کے دوران مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے د
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy