Tue, 21 Mar 2023 20:49:24
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے منگل کے روز ریاستی حکومت سے پوچھا کہ امرت پال کے علاوہ بقیہ تمام ملزمان کو کس طرح گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا، اگر وہ بچ کر نکل گیا ہے تو یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:38:40
سن 2006 سے قائم اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) جس کی شروعات لیگل ایکٹویسٹ ٹریننگ پروگرام اور ٹریننگ ورکشاپ کے ذریعے کی گئی تھی، اب یہ ادارہ لیگل پروسیڈنگ پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔ ان باتوں کی معلومات اے پی سی آر(نیشنل) سکریٹری ندیم خان نے دی۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:27:13
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں کیجریوال نے کہا ہے کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ریاست کا بجٹ روکا گیا ہے۔ کیجریوال نے وزیر اعظم سے کہا ’’آپ ہم دہلی والوں سے ناراض کیوں ہیں؟ پلیز دہلی کا بجٹ مت روکیئے۔ دہلی والے آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر رہے ہیں۔ ہمارا بجٹ پاس کر دیجئے۔‘‘
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:23:17
جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 508,244 لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:19:36
مختلف کمپنیوں میں چھنٹنی کا دور جاری ہے۔ کچھ کمپنیوں میں تو کئی مراحل میں چھنٹنی ہو رہی ہے جس سے ملازمین میں ایک خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امیزون میں بھی ایک بار پھر چھنٹنی ہونے والی ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:12:30
دہلی اسمبلی میں منگل کے روز یعنی 21 مارچ کو بجٹ پیش کیا جانا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہو پائے گا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ انھوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ منگل کے روز دہلی حکومت کا بجٹ پیش ہونا تھا اور پیر کی شام مرکزی حکومت نے بجٹ پر روک لگا دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریو
View more
Tue, 21 Mar 2023 11:09:20
ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ دہلی، اتر پردیش، پنجاب، راجستھان، ہریانہ سمیت کچھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کچھ مقامات پر گزشتہ 8-10 گھنٹے سے ہلکی یا درمیانی بارش ہو رہی ہے۔
View more
Mon, 20 Mar 2023 23:06:24
جھارکھنڈ کے دُمکا واقع مسانجور ڈیم (باندھ) پر مالکانہ حق کا تنازعہ اب عدالت پہنچ گیا ہے۔ 1955 میں جھارکھنڈ کی زمین پر بن کر تیار ہوئے اس ڈیم کے پانی سے لے کر اس سے چلنے والے ہائیڈروپاور پروجیکٹ تک پر بنگال حکومت کا کنٹرول قائم ہے۔ اس ڈیم کا مکمل مالکانہ حق جھارکھنڈ کو دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy