Wed, 22 Mar 2023 12:32:22
پرانی پنشن اسکیم کو لے کر پورے ملک میں تیز ہوتی جا رہی تحریک سے مودی حکومت گھبرائی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 21 مارچ کو ملک بھر میں ضلع سطحی ریلیاں کرنے جا رہے سنٹرل ایمپلائی یعنی مرکزی ملازمین کو حکومت نے کسی طرح کی ہڑتال یا احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لینے پر سخت کارروائی کی تنبیہ کر دی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں باضابطہ سبھی وزارتوں اور مرکزی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے۔
View more
Wed, 22 Mar 2023 12:27:43
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بجٹ تنازعہ پر منگل کے روز دہلی اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپر سے نیچے تک اَن پڑھ لوگوں کی جماعت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل خبر چل رہی تھی کہ انفراسٹرکچر سے زیادہ بجٹ اشتہار کا ہے۔ جبکہ انفراسٹرکچر کا بجٹ 20 ہزار کروڑ روپے اور اشتہار کا 550 کروڑ روپے ہے۔ اوپر سے نیچے تک اَن پڑھوں کا جماؤڑا ہے۔
View more
Wed, 22 Mar 2023 12:19:56
مہاراشٹر میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت باونکلے کے ایک بیان سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ چندرکانت نے پارٹی کی ایک میٹنگ میں کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی 240 پر لڑے گی، جبکہ شندے والی شیوسینا کو صرف 48 سیٹیں ہی دی جائیں گی۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اراکین اسمبلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے کہا تھا کہ اگر شندے کو زیادہ سیٹیں د
View more
Wed, 22 Mar 2023 12:16:53
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لندن میں اپنے ’جمہوریت‘ والے بیان کو لے کر مودی حکومت کے کئی وزراء کے ذریعہ لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر لوک سبھا میں جواب دینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک بار پھر لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کو خط لکھ کر ایوان میں بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 18 مارچ کو اسپیکر کو لکھے خط میں انھوں نے کہا کہ الزامات کا جواب دینا ان کا حق ہے اور پارلیمنٹ اس حق کا احترام
View more
Wed, 22 Mar 2023 11:52:02
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے ایک نئی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان عرضیوں میں اس معاملے کے 11 قصورواروں کو رہا کرنے کے گجرات حکومت کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 22 Mar 2023 11:43:46
دہلی-این سی آر کے ساتھ ساتھ شمالی ہند کی کئی ریاستوں مثلاً اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ وغیرہ میں آج شب شدید زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔ بیشتر لوگ جب رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کی تیاری کر رہے تھے تو اچانک آئے زلزلہ نے انھیں گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ سڑکوں اور پارکوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دکھائی دینے لگی کیونکہ زلزلہ کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 21:10:52
پنجاب پولیس ابھی تک ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ اور خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس مسلسل امرت پال کو تلاش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 21:07:52
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہندوستانی نژاد ہیروں کے تاجر میہول چوکسی کو انٹرپول کی ریڈ کارنر نوٹس کی فہرست سے خارج کرنے کے معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 21 Mar 2023 21:03:23
بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کے بیان کے بعد اب کانگریس نے شدید جوابی حملہ کیا ہے۔ پاترا نے صبح کہا تھا کہ راہل گاندھی کو معافی مانگنی پڑے گی، ہم اسے کروا کر رہیں گے۔ اس کے جواب میں کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ شاہ اور شہنشاہ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ اس کے بعد بھی بی جے پی کے ترجمان بغیر نہائے آگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy