Sat, 25 Mar 2023 14:08:56
24 سالہ نوجوان کی نعش اُس کے ہی مکان کی چھت پر لٹکتے ہوئے پائی گئی، جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ کسی بات سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی ہے۔ واردات بھٹکل ٹاون کے ہنومان نگر میں سنیچر صبح قریب دس بجے پیش آئی۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 12:39:30
جموں و کشمیر میں سرکاری پالیسیوں کی تنقید کرنے والے سرکاری ملازمین پر اب کارروائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ایسے ملازمین کی شناخت کر انھیں نوٹس بھیجا جائے۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 12:18:39
لوک سبھا میں آج زبردست ہنگامہ کے درمیان مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے مالیاتی بل 2023 پیش کیا۔ اس بل کو اپوزیشن کے ہنگامہ اور نعرہ بازی کے درمیان ووٹنگ کے بعد لوک سبھا سے پاس کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مالیاتی بل کے پاس ہونے سے فیوچر اینڈ آپشن ٹریڈرس کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 12:10:10
سورت کی ایک عدالت کی جانب سے ہتک عزتی معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد آج لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت کو رَد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 11:57:17
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران رہا ہونے والے تمام سزایافتہ اور زیر سماعت قیدی 15 دن کے اندر خود سپردگی کر دیں۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں ہنگامی ضمانت پر رہا ہونے والے تمام سزایافتہ اور زیر سماعت قیدی خود سپردگی کے بعد مجاز عدالتوں میں باقاعدہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 11:54:38
شمالی ہندوستان میں بارشوں کا موسم پھر لوٹ آیا ہے اور سورج کی بادلوں کے ساتھ لکا چھپی کے سبب درجہ حرارت میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ دہلی-این سی آر اور مغربی یوپی میں جہاں فروری میں ہی لوگوں کو گرمی محسوس ہونے لگی تھی وہاں اب مارچ کے مہینے میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی-این سی آر میں مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور مارچ کے آخر تک موسم بدس
View more
Sat, 25 Mar 2023 11:37:03
کرناٹک میں آئندہ ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش انڈین نیشنل کانگریس نے ہفتہ کے روز 124 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی گئی۔
View more
Sat, 25 Mar 2023 11:26:27
کانگریس نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے برطرفی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کا جلد بازی کا قدم قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو جمہوریت کا قتل قرار دیا اور کہا کہ پارٹی اس کے خلاف قانونی طور پرلڑے گی-
View more
Sat, 25 Mar 2023 11:22:51
سورت کی ایک عدالت نے ہتک عزت کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ وہ وائناڈ کیرالہ سے لوک سبھا کے رکن تھے۔ معلومات کے مطابق وائناڈ ضمنی انتخاب کے اعلان سے پہلے الیکشن کمیشن قانونی پہلو پر بھی نظر رکھے گا یعنی راہل گاندھی کی اوپری عدالت میں اپیل اور عدالت کے فیصلے پر بھی نظر رکھے گا۔ دراصل الیکشن کمیشن یہ نہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy