Sun, 26 Mar 2023 11:49:15
تنظیم 'وارس پنجاب دے' کے سربراہ اور خالصتان حامی امرت پال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیے ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک امرت پال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ دریں اثناء، خالصتان حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ برپا کر دیا۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:46:19
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج (26 مارچ) پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کے سب سے بڑے راکٹ کو خلا میں روانہ کر دیا۔ ایل سی ایم-3 نام کے اس راکٹ کے ساستھ 36 سٹیلائٹ بھی خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ اسرو کا راکٹ برطانوی کمپنی کے 36 سیٹلائٹس کے ساتھ صبح 9 بجے سری ہری کوٹا سے روانہ ہوا۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:42:22
ملک میں جمہوری اداروں پر منڈلاتے ہوئے خطرے اور راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کرنے کے سلسلے میں کانگریس نے آج سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:38:50
امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:33:32
لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کہ ان کی رکنیت پوری زندگی کے لئے ختم کر دی جائے، لیکن وہ عوام سے جڑے سوال پوچھتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر زور دے کر کہا کہ ان کی رکنیت ختم کرنے کی وجہ ان کا ایوان میں وزیر اعظم اور اڈانی کے رشتوں کے بارے میں سوال پوچھنا تھا۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:30:44
یوپی میں یوگی حکومت کے 6 سال مکمل ہونے پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت مہنگی تشہیر کے ذریعے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے، اگر اس کا تعلق زمینی حقیقت سے ہوتا تو درست ہوتا۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:26:33
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت رد ہونے پر سوراج انڈیا نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں سوراج انڈیا نے راہل گاندھی کی حمایت میں راج گھاٹ پر ’سنکلپ ستیاگرہ‘ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:16:43
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے صوبہ کرناٹک کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی پسماندہ برادریوں کے لیے 27؍ سالوں سے جاری ریزرویشن ختم کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے ملک کی جامع ترقیاتی پالیسی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ سرکار کی دو رخی پالیسی کی غماز ہے کہ ایک طرف ملک کے وزیر اعظم پسماندہ مسلمانوں کی خیر خواہی کی باتیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی سرک
View more
Sun, 26 Mar 2023 11:13:56
گجرات کے سورت میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو ہتک عزتی کے ایک معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے 23 مارچ کو دو سال کی سزا سنائی۔ ساتھ ہی عدالت نے سزا کو 30 دن کے لیے ملتوی کرتے ہوئے انھیں اوپری عدالت میں اپیل کے لیے ضمانت بھی دی۔ انھیں 10 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دی گئی، لیکن انھیں قصوروار قرار دیے جانے کو برقرا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy