Tue, 28 Mar 2023 11:45:21
ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:37:59
یوپی پولیس پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں امیش پال اغواء کیس میں فیصلہ سنایا جائے گا۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:31:09
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں ایک نظم پڑھ کر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس کائنات کی تخلیق 2014 میں اس وقت ہوئی جب مرکز میں بی جے پی برسراقتدار آئی! اس دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی ماڈل گورننس کو زیرو کرپشن ماڈل قرار دیا۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:27:52
سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:25:06
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر میں ایک شرانگیزی کا مظاہرہ کر کے ایک مولانا کو زدوکوب کرنے والے شرپسندوں و خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے جالنہ اناؤا گاؤں میں ایک مسجد کے خطیب کو شرپسندوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیااور جب امام صاحب ذاکر نے نعرہ لگانے سے انکار کیا تو ان پر تشدد برپا کیا۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:19:34
کانگریس سمیت 18 سیاسی جماعتوں کے قائدین نے گزشتہ شام کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر عشائیہ میٹنگ میں شرکت کی۔ راہل گاندھی اس میٹنگ میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ موجود تھے اور مقررین میں سے ایک تھے۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:13:58
سپریم کورٹ نے پیر کے روز لکشدیپ کے نااہل قرار دیئے گئے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل پی پی کے ذریعہ ان کی رکنیت بحالی کرنے میں ہو رہی تاخیر کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ فیضل کی 10 سال کی جیل کی سزا پر کیرالہ ہائی کورٹ نے 25 جنوری کو روک لگا دی تھی، اس کے باوجود ابھی تک ان کی پارلیمانی رکنیت بحال نہیں ہو سکی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:08:17
کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے سے پہلے ہی کرناٹک کی سرحدوں اور اضلاع کی سرحدوں کے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت بھٹکل سرپن کٹہ چیک پوسٹ پر ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کار پر سے قریب گیارہ کلو چاندی ضبط کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2023 11:05:15
نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت مانتی ہی نہیں کہ ملک میں صحافیوں کا استحصال ہوتا ہے اور جس انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی ملک میں صحافیوں کو لے کر حکومت کا کیا رویہ ہے، اسے مرکزی حکومت مانتی ہی نہیں۔ حکومت نے آج (پیر کے روز) پارلیمنٹ میں واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ رپورٹس وِداؤٹ بارڈرس نام کا جو ادارہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس جاری کرتا ہے، وہ اسے نہیں مانتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy