Thu, 30 Mar 2023 12:01:40
سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ جس لمحے سیاست اور مذہب کو الگ کیا جائے گا، نفرت انگیز تقریر بند ہو جائے گی۔جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کے معاملے میں ریاستی حکومت کی بروقت کارروائی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 30 Mar 2023 11:56:47
اس اہم فیصلہ پر اپنے اطمینان ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ عدالت کایہ فیصلہ قانون وانصاف کی جیت ہے اور ان متعصب ایجنسیوں کے منھ پر ایک طمانچہ ہے، جو غیر جانبدارانہ تفتیش کی جگہ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈال کر نہ صرف اپنی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں بلکہ دھڑلے سے یہ دعویٰ کردیتی ہے کہ ہم نے اصل مجرموں کو پکڑلیا ہے
View more
Thu, 30 Mar 2023 11:49:11
راجستھان ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 16 سال قبل جے پور میں ہوئے بم دھماکوں کے تمام ملزمین کو بری کردیا ، یہاں تک کہ عدالت نے پختہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہنے پر پولس اور اے ٹی ایس اہلکاروں کے خلاف جانچ کی بھی ہدایت دی۔ ملزمین کے لئے ہائی کورٹ کا فیصلہ اس لئے غیر معمولی راحت ہے کہ معاملے کی شنوائی کرنے والی خصوصی عدالت نے اس کیس کے تمام چار ملزمین کو سزائے موت سنائی تھی۔
View more
Thu, 30 Mar 2023 11:44:51
الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ ذیل میں اُن مدعوں کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔
View more
Thu, 30 Mar 2023 11:37:56
کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں کانگریس کو مکمل اکثریت ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 29 Mar 2023 17:27:58
کوتھیارو علاقے میں رہنے والا شیلیش کے پربھو ایک آٹو ڈرائیور اپنے گھر کے پاس سے ایک مسافر کو کہیں لے جانے کے بعد گزشتہ تین دن سے واپس گھر نہیں لوٹا ہے اور اس کی گمشدگی کے بارے میں شیلیش کی بیوی نے شیروا پولیس اسٹیشن پاس شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Wed, 29 Mar 2023 17:19:43
سٹی پولیس نے موٹر سائیکلوں کی چوریوں میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دو موٹر بائکس ضبط کی گئی ہیں ۔
View more
Wed, 29 Mar 2023 13:51:34
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سیدھا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 20 ہزارکروڑ روپے کس کے ہیں۔
View more
Wed, 29 Mar 2023 13:43:28
اڈانی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کے روز بھی راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوااور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy