Tue, 02 May 2023 22:19:20
بہار میں بے روزگار نوجوانوں کو نتیش حکومت نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ٹیچر بھرتی کا انتظار کر رہے لوگوں کے لیے یہ خبر بے حد خوش آئند ہے کہ 1 لاکھ 78 ہزار ٹیچر بحالی پر کابینہ کی مہر لگ گئی ہے۔ یہ جانکاری بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ٹیچر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:16:31
گجرات ہائی کورٹ نے منگل کے روز مودی سرنیم (کنیت) والے راہل گاندھی کے بیان پر ذیلی عدالت کے ذریعہ سنائی گئی سزا کے خلاف عرضی پر سماعت کی۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:14:10
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان نے پیر کو پولیس کو خبردار کیا کہ ریاست میں اگلی بار سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی حکومت آئے گی۔ اعظم نے کہا ’’جلد توے سے روٹی پلٹ جائے گی۔ جن پولیس والوں نے آپ کے گھروں کے دروازے توڑنے ہیں اور جنہوں نے آپ کو ٹھوکریں ماری ہیں، وہی اسی بوٹ پر کھڑے ہو کر آپ کو سلیوٹ (سلام) کریں گے۔‘‘
View more
Tue, 02 May 2023 22:11:02
) این سی پی کے صدر شرد پوار نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ این سی پی صدر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ 82 سالہ مراٹھا لیڈر شرد پوار نے جیسے ہی یہ اعلان کیا ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کرتے ہوئے ان سے استعفی نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 02 May 2023 22:08:11
) سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ سماعت کے دوران آج گجرات حکومت کو وہ دستاویزات پیش کرنے ہیں، جن کی بنیاد پر اس سنگین معاملے کے مجرموں کو رہا کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 02 May 2023 21:58:51
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کا منشور جاری کیا۔
View more
Tue, 02 May 2023 21:49:36
سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں 2020 میں ہونے والے فسادات کے تین ملزمان آصف اقبال، دیوانگنا کالیتا اور نتاشا نروال کی ضمانت کے خلاف دائر کی گئی دہلی پولیس کی عرضی کو منگل کے روز خارج کر دیا۔ فروری 2020 میں ہوئے اس فرقہ وارانہ فسادات میں 53 افراد کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
View more
Tue, 02 May 2023 19:35:57
قومی اہلیتی امتحان یعنی Joint Entrance Examination (جے ای ای) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بھٹکل کی سدھارتھ پی یو کالج کے طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy