Wed, 31 May 2023 13:37:11
پڈوپانمبور گرام پنچایت حدود میں آسمان میں کڑکنے والی بجلی براہ راست الیکٹرک میٹر پر گرنے کی وجہ سے بھاسکر دیواڈیگا نامی شخص کے گھر کے ایک حصے میں آگ لگی جس کی وجہ سے گھریلو ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
View more
Wed, 31 May 2023 12:01:21
ملک کی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں موسم نے کروٹ لی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں 4 جون تک موسم خوشگوار رہے گا جب کہ بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔
View more
Wed, 31 May 2023 11:19:00
’’تشدد کی آگ میں جل رہے منی پور کے لیے مرکز کے ذریعہ اعلان کردہ معاوضہ کا پیکیج صرف ایک ڈرامہ ہے اور یہ صرف آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا کام ہے۔‘‘ کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود بدامن منی پور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سفر کو صرف ڈرامہ قرار دیتے ہوئے یہ بات منی پور کانگریس کمیٹی چیف کیشم میگھ چندر نے کہی۔
View more
Wed, 31 May 2023 11:15:09
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ زوردار بارش سے بنگلورو کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ جیسی حالت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آئی ایم ڈی نے بنگلورو کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں تک زوردار بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2023 11:07:09
منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں - رہ رہ کر تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں - امن و امان بحال کرنے کی کوششیں لگاتار ہو رہی ہیں، لیکن کچھ مقامات سے تشدد کی خبریں لگاتار آ رہی ہیں - تشدد میں درجنوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں - کشیدہ حالات کے درمیان آج مرکزی حکومت نے متاثرہ کنبوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے- لیکن مرکز کے ذریعہ منی پور معاملے پر فوری سرگرمی نہ دکھائے جانے سے اپوزیشن پارٹی کانگریس
View more
Wed, 31 May 2023 10:52:18
امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے بنگلورو سے عازمین کی روانگی کیلئے مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے عبوری شیڈیول منظر عام پر آ گیا ہے - اس عبوری شیڈیول کے مطابق کرناٹک سے اس بار سفر کرنے والے بیشتر عازمین حج بنگلورو سے جدہ کیلئے جملہ51پروازوں سے روانہ ہوں گے-شیڈیول کے مطابق بنگلورو سے عازمین حج کا پہلا قافلہ7جون 2023کی علی الصباح4.45بجے جدہ کیلئے پرواز کرے گا-
View more
Tue, 30 May 2023 21:05:28
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملہ میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سسودیا کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں اور اس معاملے میں ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں رہا۔ عدالت نے کہا کہ منیش سسودیا گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ 18 محکموں کو سنبھال چکے ہیں اور سابق نائب وزیر اعلی بھی ہیں، لہذا
View more
Tue, 30 May 2023 20:59:52
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اپنے تمغے گنگا میں بہانے کا اعلان کیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر اس کی جانکاری دی ہے۔
View more
Tue, 30 May 2023 20:55:10
پہلوانوں کے دھرنے کو ختم کرانے، ان کے خیمے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں حراست میں لے کر گھسیٹے جانے کے خلاف متعدد کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے اور اس مسئلہ کو مناسب طریقہ سے حل کیا جانا چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy