Thu, 01 Jun 2023 11:49:52
بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے خلاف پہلوانوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ برج بھوشن کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے 30 مئی کو اپنا میڈل گنگا ندی میں بہانے کا ارادہ کیا تھا، لیکن کسان لیڈر نریش ٹکیت نے کسی طرح انھیں سمجھا کر میڈل نہ بہانے کے لیے راضی کیا۔
View more
Thu, 01 Jun 2023 11:43:37
یوکرین کے ڈرونز نے ماسکو کے اضلاع کو نشانہ بنایا جس پر صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یہ یوکرین میں ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر 24گھنٹوں میں تیسری بار روسی فضائی حملے پر کیف کا‘ردِعمل’تھا-
View more
Thu, 01 Jun 2023 11:36:01
مرکزی حکومت کی وزارت تعلیم کے تحت کام کرنے والے ادارے آل انڈیا سروے آف ہائر ایجوکیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلم سماج اعلیٰ تعلیم میں اندراج کے تعلق سے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل یعنی ایس سی ایس ٹی سمیت تمام برادریوں سے پیچھے ہے-
View more
Thu, 01 Jun 2023 11:11:57
راہل گاندھی ، جو بدھ کی صبح امریکہ پہنچ گئے ، وہاں اپنی تقریر کے بعد پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر نے جہاں ہندوستان میں جڑ پکڑ رہے نفرت کے نظریے کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا وہیں وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وہ تو بھگوان کو بھی سمجھا سکتے ہیں۔‘‘ طنزیہ انداز میں وزیراعظم مودی پر راہل گاندھی کی اس تنقید سے بی جےپی تلملا اٹھی ہے اورا س نے ایک بار پھر کانگری
View more
Thu, 01 Jun 2023 11:05:08
الہ آبادہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد کے احاطہ میں مسجد کی بیرونی دیوار سے لگ کر شرنگار گوری کی پوجا کے حق سے متعلق ۵؍ ہندو خواتین کی پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف داخل کی گئی مسلم فریق کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس پٹیشن کو ضلع عدالت میں قابل سماعت قرار دیاگیاتھا جس کے بعد انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن کو لے کر چیلن
View more
Thu, 01 Jun 2023 10:53:28
کرناٹک میں ایک کنبہ نے اپنی بچی کے مختلف اعضاء کو عطیہ کر کے کئی لوگوں کو نئی زندگی بخشی ہے۔ دراصل 14 سالہ بچی کیرتی گھر کی چھت پر اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے چوتھی منزل سے گر گئی تھی۔ گھر والے اسے فوراً قریبی اسپتال لے گئے جہاں اسے آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا۔ 28 مئی کو بی جی ایس گلینیگلس گلوبل اسپتال میں اسے برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا تھا۔ کافی کوششوں کے بعد بھی اس کی زندگی نہیں بچائی جا س
View more
Wed, 31 May 2023 20:41:06
ضلع میں ندیوں سے ریت نکالنے پر لگی پابندی کی وجہ سے ایک طرف تعمیراتی کام کے لئے ریت کی قلت کا سامنا ہے تو دوسری ریت نکالنے اور سپلائی کرنے کے کام سے جڑے ہوئے لوگوں کے لئے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2023 20:38:31
کانگریس کی طرف سے مفت سہولتوں کو جاری کرنے کے لئے بی جے پی کسی نہ کسی طور پر سخت دباو بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ اب لوگوں کو اکسانے والے اخباری بیانات سے آگے بڑھ کر اس نے داونگیرے تعلقہ کے متّی گرام پنچایت کے گونی واڑہ گرام میں میں ڈھنڈورا پیٹ کر بجلی کا بل نہ بھرنے کا اعلان کروایا ہے۔
View more
Wed, 31 May 2023 18:03:03
گوا میں ماہی گیری پر سالانہ 61 دن کی پابندی بدھ کی آدھی رات سے نافذ ہو جائے گی۔ یہ پابندی 61 دنوں کے لیے ہے، جسے اگست میں ختم کر دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ماہی پروری کے وزیر نیل کنٹھ ہالارنکر نے آئی اے این ایس کو دی۔ اس مدت کے دوران، گوا کے ساحل اور علاقائی پانیوں کے ساتھ ماہی گیری پر پابندی عائد رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy