Mon, 29 May 2023 21:31:35
میگنیز کی غیر قانونی رفت پر روک لگانے کے دوران محکمہ فاریسٹ نے سال 2010 میں بڑی مقدار میں میگنیز ضبط کرنے کے بعد کاروار بندرگاہ میں ذخیرہ کرکے رکھا تھا ۔ اب مقامی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد اسے نیلام کیا گیا اور اس میں سے 37,320 میٹرک ٹن میگنیز کی کھیپ چین کے لئے روانہ کی گئی۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:27:28
کانگریس کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بی جے پی والے کھسیانے بلّے بن کر کھمبا نوچنے پر آمادہ ہوگئے ہیں اور کانگریس کی طرف سے انتخابات میں کیے گئے مفت سہولتوں کے اعلان کو فوری طور پر عملاً نافذ کرنے کے لئے حکومت پر دباو بنانے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔
View more
Mon, 29 May 2023 21:04:50
وشوا ہندو پریشد نےاتوار کو شہر کے منکولی میں واقع پشپانجلی تھیٹر میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت پھیلانے والی 'دی کیرالہ اسٹوری' فلم کی مفت نمائش کا اہتمام کیا تھا، جس کے دوران غیر مسلم طالبات اور ان کے والدین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے کے لئے تھیٹر پہنچے ۔ اتوار کے دن صبح اور دوپہر میں اس فلم کے دو شو مفت نمائش کے لئے پیش کیے گئے تھے جو ہاوس فل رہے ۔
View more
Mon, 29 May 2023 12:16:22
نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -
View more
Mon, 29 May 2023 11:48:38
دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اورچینائی سپر کنگز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے پیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔آئی پی ایل نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔
View more
Mon, 29 May 2023 11:19:55
اولمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کو دہلی پولیس نے اتوار کی صبح حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد پولیس انہیں شہر کے تین مختلف مقامات پر لے گئی۔
View more
Mon, 29 May 2023 10:22:12
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ اور دستورِ ہند کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی افتتاحی تقریب میں صدرجمہوریہ ہند کو مدعو نہ کئے جانے کے متعلق متنازعہ بیان جاری کر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 May 2023 10:04:27
سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 29 May 2023 00:08:21
دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے ایک ماہ سے زیادہ طویل دھرنے کے سلسلے میں سخت رویہ اپنا لیا ہے۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا اور جنتر منتر سے پہلوانوں کے خیمے بھی اکھاڑ پھینکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy